کراچی کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
پاکستان سپر لیگ 7 کے تیسرے روز بھی اسلام آباد یونائٹیڈ کا کہیں نام نہیں ہے۔29 جنوری بروز ہفتہ کو 2 میچزشیڈول ہیں۔اسلام آباد کو اب بھی آرام ملا ہوا ہے۔پہلے روز کی فاتح ملتان سلطانز لاہور قلندرز کے خلاف آج اپنا دوسرا میچ کھیلے گی،قلندرز کی رواں ایونٹ میں پہلی انٹری ہوگی۔یہ میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹھیکانے لگادیا،کرک اگین کا تجزیہ پھر سچ
پی ایس ایل 7،آج 2 میچز،اسلام آباد غائب،ملتان اور لاہور دوپہر کو مقابل،اہم تفصیلات۔دونوں ٹیموں کے باہمی اسکواڈز کا جائزہ لیا جائے تو نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک نئے روپ میں ہونگے،ان کے ساتھ ایک اور خطرناک گیند باز حارث رئوف ہونگے،افغانستان کے معروف اسپنر راشد خان کا ساتھ ہوگا۔ملتان نے پہلا میچ کراچی کے خلاف جس انداز میں جیتا ہے،اسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ان کا اعتماد بلندی پر ہوگا۔محمد رضوان،ریلی روسو،عمران طاہر،شاہ نواز دھانی،صہیب مقصود ہیں۔ادھر فخرزمان ،محمد حفیظ کے ساتھ کئی بڑے نام بھی ہیں۔
بائولنگ اٹیک میں قلندرز کو تھوڑی سبقت ہے۔اس کا فائدہ وہ اٹھاسکتے ہیں۔
باہمی مقابلوں کا ریکارڈ دیکھاجائے تو ملتان سلطانز کو لاہور کے خلاف معمولی برتری ہے۔9 میں سے اس نے 5 اورقلندرز نے 4 جیتے ہیں۔گزشتہ سال دونوں میچز ملتان سلطانز کے تھے،اس سے گزشتہ سال 2020 میں دونوں میچز لاہور قلندرز نے اپنے نام کئے تھے۔اس حساب سے تو پھر قلندرز کی جیت بنتی ہے۔
ملتان سلطانز نے کراچی کو ہراکر پی ایس ایل 7 کی پہلی پرواز پکڑلی،کرک اگین تجزیہ سچ
یہ دن کا میچ ہوگا،اس میں ٹاس کا کردار وہ نہیں ہوگا جورات میں ہوتا ہے،دن کے یکساں موسم میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم تھوڑا مشکل میں آسکتی ہے۔
دونوں ٹیموں کا ٹریک ریکارڈ اور موجودہ حالات دیکھے جائیں تو ملتان سلطانز فیورٹ ہیں۔ایک بات یہ بھی ہے کہ قلندرز کی کپتانی بدلی ہے،شاید قسمت بھی تبدیل ہوجائے۔
یہاں کہا جاسکتا ہے کہ ٹاس کا وہ کردار نہیں ہوگا جو رات کے میچز میں ہوتا ہے،اس لئے بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم میچ ہارسکتی ہے۔سوال یہ ہے کہ ٹاس کون جیتے گا۔ایسا لگتا ہے کہ جو ٹیم یہاں ٹاس جیتے گی،وہ میچ ہارسکتی ہے۔
کرکک اگین نے پہلے 2 میچز کے ایڈوانس تبصرے میں ٹاس کے بارے میں حتمی طور پر لکھا تھا کہ ملتان اور پشاور والے جیتیں گے،ایسا ہی ہوا۔آج کے میچ کے ٹاس کے حوالہ سے ریسرچ مکمل نہیں کی جاسکی،اس پر زیادہ رائے دینا ممکن نہیں ہے۔
ڈبل ہیڈر ڈے کا دوسرا میچ شام کو 2 ہاری ہوئی ٹیموں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ہوگا،اس کی رپورٹ علی الصبح شائع کی جائے گی۔