| | | | | |

پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹھیکانے لگادیا،کرک اگین کا تجزیہ پھر سچ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کا دوسرا میچ بھی ٹاس شو ثابت ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم  بڑا اسکور ضرور کرگئی،اس سے بڑے کا موقع گنوابیٹھی،پھر بھی 190 اسکور کرکے بھی ہارگئی۔پشاور زلمی نے شعیب ملک  اورحسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے  وکٹ سے میچ 5 وکٹ سےجیت لیا۔اس کے ساتھ ہی کرک اگین کی پی ایس ایل 7 میں مسلسل دوسری بڑی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے۔یہ اس لئے اہم ہے کہ ٹاس کا سکہ پشاور زلمی کے حق میں گرے،یہ کہنا کسی کے لئے آسان نہیں ہوتا،باقی پہلے فیلڈنگ اور بعد کی بیٹنگ کا تبصرہ آسان ہوتا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعہ کو زلمی نے قائم مقام کپتان شعیب ملک کی قیادت میں ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 وکٹ پر 190 رنزبنائے۔اننگ کی خاص بات ول سیمڈ کے 97 اوراحسان علی کے 73 اسکور،155 رنزکی شراکت اور زلمی کے ڈراپ کیچزکی لمبی فہرست تھی،عثمان قادر 20 رنزدےکر 2 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔گلیڈی ایٹرز کی پوری اننگ کی تفصیل کے لئے نیچے والے لنک پر کلک کریں۔

پی ایس ایل 7،کیچ پر کیچ ڈراپ،زلمی کا نیا تماشہ،گلیڈی ایٹرز بھی 200 پورا نہ کرسکے

پشاور زلمی نے جب اننگ کا آغاز کیا تو لگا کہ چیلنج قبول ہے۔اوپنرز ٹام کیڈ مور اور یاسر خان نے صرف21 بالز پر 43 رنزکا آغاز فراہم کیا۔یاسر خان صرف 12 بالز پر قیمتی 30 رنزکرکے گئے۔6 اوورز میں جب اسکور 62 تھا تو کیڈمور بھی22 کرکےمحمد نواز کا شکار بنے۔77 کے مجموعہ پر گیلڈی ایٹرز کو بڑی کامیابی حیدر علی کی ملی جو19 کرکے نواز کا شکار بنے۔

یہاں سے حسین طلعت اور شعیب ملک نے میچ بنایا ،دونوں نے چوتھی وکٹ پر81 رنزکا زبردست اضافہ کیا ۔40 سالہ ملک ینگ پلیئرکے طور پر کھیل رہے تھے۔حسین طلعت29 بالز پر 52 کرکے اہم موقع پرفالکنر کا شکار بنے۔

ردر فرڈ اور شعیب ملک نےا میدیں زندہ رکھیں،ادھر سے نسیم شاہ نےا ننگ کا 18واں اوور شاندار کرواکر میچ بیلنس کردیا،زلمی کو اب جیت کے لئے 12 بالز پر 26 اسکور درکارتھے۔

شعیب ملک نے 19ویں اوور کی چوتھی بال پر چھکا رسید کرکے فرق 8 بالز 14 اسکور کردیا۔اگلی بال پر چوکا رسید ہوا۔جیمز فالکنر بے بسی کی تصویر تھے۔ملک نے آخری بال پر چھکا رسید کرکے اوور میں 22 رنزبنالئے۔آخری اوور میں 4 رنز کیا باقی فرق تھا۔

نتیجہ میں زلمی نے 2  بالیں قبل ہدف5 پورا کیا،میچ 5 وکٹ سے پاکٹ میں ڈالا،شعیب ملک 32 بالز پر 48 کے ساتھ  ناٹ آئوٹ آئے۔محمد نواز نے 3 وکٹ کے لئے 43 رنز دیئے۔جیمز فالکنر کو ایک وکٹ کے  لئے 40 اسکور برداشت کرنا پڑے۔محمد حسنین کو 2 اوورز میں 24 رنزپڑے۔نسیم شاہ نے اچھے 4 اوورز کئے لیکن اکیلے کیا کرسکتے تھے،آخری اوور میں 4 رنز ہونے کے بعد بھی انہوں نے ردر فرڈ کو10 پر آئوٹ کردیا،شاہ نے 3 اوورز اور 2 بالز پر19 رنز دیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *