| | | |

تسے بڑے دھیٹ ہو تو تے میں مہا دھیٹ،وسیم اکرم کا عوام کو چیلنج

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ تم بہت دھیٹ ہو لیکن میں بتادوں کہ میں بھی مہا ڈھیٹ ہوں۔

وسیم اکرم نے یہ ویڈیو ساحل سمندر کے کنارے کھڑے بنائی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں یہاں بیچ کنارے کھڑا ہوں،میرے پیچھے صفائی والے لگے ہیں،یہ 100 افراد ایک ہفتہ کی صفائی مہم پر ہیں لیکن میں یہاں روز آتا ہوں۔میں یہاں ایک بات کروں گاکہ اسے دیکھنے کے لئے پنجاب،بلوچستان جہاں  سے مرضی آئیں۔ضرور آئیں دیکھنے کے لئے لیکن اپنا گندجو ہے،جو بھی ہے،کھاتے ہیں،پیتے ہیں،اسے پلاسٹک بیگ میں اپنے ساتھ لے جائیں۔باہر پھینک دیں۔

وسیم اکرم کہتے ہیں  کہ مجھے شرمندگی ہوتی ہے کہ جیسے میں 5 سال کے بچے کو سمجھارہا ہوں۔کیا کریں اب سمتھ ہی شاید ایسی ہی بات آتی ہے۔آسانی سے نہیں سمجھا جاتا۔آپ سے درخواست ہے کہ خیال کریں  اور لیکن میں جانتا ہوں کہ

تسی بڑے دھیٹ ہو،میں وی مہا دھیٹ ہوں،ایسی ویڈیو بناتا رہوں گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *