| | | | |

ایشیا کپ پر بڑا رابطہ،سمتھ کا دعویٰ،انگلینڈ کا بڑا دورہ،بریکنگ نیوز

کرک اگین رپورٹ

File photo

ایشیا کپ پر بڑا رابطہ،سمتھ کا دعویٰ،انگلینڈ کا بڑا دورہ،بریکنگ نیوز۔آسٹریلیا کے بیٹر سٹیون سمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سسیکس کے لئے3 کائونٹی میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشزکے لئے بھرپور معاونت بنیں گے۔وہ جمعرات سے پہلا میچ کھیلنے والےہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور سے ایک روز قبل میچ ہارنے اور پھر کوہلی،نوین اور اپنے کوچ گوتم گمبھیر کی لڑائی کےبعد لکھنو سدپرجائنٹس کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ان کے کپتان کے ایل راہول زخمی ہوگئے ہیں،۔متعدد میچزنہیں کھیل سکیں گے۔ان کی جگہ کرنل پانڈیا کپتانی کریں گے۔

کیریبین میں اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے چند ماہ قبل تیاری کےلئے انگلینڈ کو بھرپور موقع ملا ہے،اس کے لیے خطے کا دورہ کریں گے، جو 3 دسمبر سے شروع ہو کر اسی مہینے کی 21 تاریخ کو اختتام پذیر ہو گا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اس دورے کے مکمل شیڈول کا انکشاف کیا جو کرسمس سے پہلے ختم ہونے والا ہے، انٹیگا میں دو ون ڈے میچوں کے ساتھ ٹور کا آغاز ہوگا۔سیریز میں 5 ٹی 20 میچز ہونگے۔

ایشیا کپ 2023 کے لئے بھارت پر دبائو بڑھ گیا ہے،۔ورلڈ کپ اپنے ہاں ہونے کی وجہ سے اسے فیصلے میںمشکلات پیش آرہی ہیں،اس سلسلہ میں پی سی بی اوربی سی سی آئی کےساتھ ایشین کرکٹ کونسل حکام رابطے میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *