| | | |

آئی پی ایل 2023 ،شامی 4آئوٹ،گجرات23 پر 5 وکٹیں گرانے کے باوجود ناکام

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023 ،شامی 4آئوٹ،گجرات23 پر 5 وکٹیں گرانے کے باوجود ناکام۔آئی پی ایل 2023 میں ایک اور بگ بریکنگ نیوز۔محمد شامی 11 رنزکے عوض 4 وکٹ لینے،گجرات ٹائٹنز 23 پر 5 آئوٹ کرنے کے باوجود میچ نہ جیت سکی۔وارنر الیون نے 23 پرآدھی ٹیم گنواکر بھی میچ 5 رنز سے جیت لیا۔گجرات کیمپ میں اندھیرا۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گجرات ٹائنٹنز کے لئے بظاہر 130 رنزمعمولی تھے لیکن ایک روز قبل 126 رنزکے جواب میں لکھنو سپر جائنٹس کے ساتھ جو کچھ رائل چیلنجرز بنگلور نے کیا تھا،وہی کچھ آج دہلی کیپیٹلز کرنے لگی،جب اس کے صف اول کے 4 کھلاڑی محض 32 پرپویلین بھیج دیئے۔کپتان ہردک پانڈیا دیوار بن گئے۔انہیں 2 کھلاڑیوں نے سپورٹ کیا۔آخری 3 بالز پر 9 رنز تھے،میچ سنسنی خیز ہوچکا تھا۔

گجرات کی چھٹی وکٹ 122 پر گرگئی۔اب 2 بالز پر9 اسکور درکار تھے۔ایک بال پر برابر کرنے کے لئے 6 اسکور تھے۔59 رنزبنانے والے ہردک پانڈیا نان سٹرائیکر اینڈ پر تھے۔سامنے راشد خان تھے۔ایشانت شرما بائولر تھے۔سنگل بن سکا،اننگ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 125 تک محدود ہوگئی۔یوں دہلی کیپیٹلز 5 رنز سے کامیاب ہوئی۔یہ 10 ویں میچ میں تیسری جیت تھی۔

آئی پی ایل 2023، جھگڑوں کے بعدحماقتیں،ڈیوڈ وارنر نوبال پر آئوٹ

اس سے قبل دہلی کیپٹلز ٹیم 8 وکٹ پر 130 رنزبناسکی۔ان کے تو 5 کھلاڑی 23 پر پویلین لوٹ گئےتھے۔حکیم خان کے 51 رنزسے 130 تک جانے میں مدد ملی،وارنر 2 پر رن آئوٹ ہوئے۔محمد شامی نے 4 اوورز میں صرف 11 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *