| | | | | |

پی ایس ایل 7،ایک اور کووڈ ٹیسٹ مثبت،اب کون زد میں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 جوں جوں اختتام کی جانب جارہی ہے،ویسے ہی مسائل بھی سر اٹھارہے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ ابتدائی 2 بڑے مسائل کے باوجود پی ایس ایل شیڈول متاثر نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

پی ایس ایل 7کےا ختتامی لمحات میں کورونا کا حملہ،ٹیسٹ مثبت،ایک ٹیم آئیسولیشن میں

اب تازہ ترین واقعہ کے بعد بھی بڑا خطرہ کوئی نہیں ہے،واقعہ یہ ہے کہ کورونا نے ایک اور حملہ کردیا ہے۔اس بار کمنٹری پینل زد میں آگیا ہے،پی ایس ایل کمنٹری پینل میں ایک کمنٹیٹر کاکووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس سے ایک روز قبل ملتان سلطانز کیمپ پر اس کا حملہ ہوا تھا۔ایک کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ملتان ٹیم نے اگلا ٹیسٹ کلیئر کرلیا تھا۔رات کو آخری میچ بھی کھیل لیا۔

اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے کہاجاسکتا ہے کہ کمنٹری پینل بھی زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔ایونٹ کے اب 5 ہی میچز باقی ہیں۔فائنل 27 جنوری کوکھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *