کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ کے پیسر محمد عامر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی ہی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ کیٹیگری میں تبدیلی کے بعد انہوں نے کراچی کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اوپن ڈرافٹ میں جانے کو کہا ہے۔
جمعرات کو یہ خبر بھی تھی کہ محمد عامر اور کراچی کنگز میں معاملات سیٹ ہوگئے ہیں اور کسی درمیانی شخصیت کی بنیاد پر اب عامر کراچی کنگز میں ہی قیام کریں گے۔
محمد عامر اچانک کراچی کنگزکیوں چھوڑ رہے،شاہد آفریدی کی اگلی ٹیم بھی جانیئے
محمد عامر نے دونوں معاملات میں براہ راست کوئی بات نہیں کی ہے،اس پر تبصرے مختلف قسم کے ہوئے ہیں اور جاری ہیں۔ایسا ہی ایک تبصرہ یہ بھی تھا کہ شاید عامر کو احساس ہوگیا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ان کے پیچھے کوئی نہیں آیا،ایسے ہی کراچی کنگز سے الگ ہونے کے بعد انہیں کوئی اس کیٹگری میں بھی نہیں لے گا،جس میں کراچی کنگز نے رکھا ہے۔
پہلی بار محمد عامر نے سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اکائونٹ پر رد عمل دیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ میں فیلنگ سمجھ سکتا ہوں۔اللہ پاک آ پ کے لئے آسانیاں فرمائے۔ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے،مسکرانے کے ٹیگز لگائے۔