| | | | | |

پی ایس ایل 7،کوالیفائز میں ملتان کی مقابل ٹیم کا فیصلہ دوران میچ ہوگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Immage

پاکستان سپر لیگ 7 کے آخری میچ کے ختم ہونے سے قبل ہی لاہور قلندرز کی دوسری پوزیشن کنفرم ہوگئی ہے۔اس طرح پلے آف میں ملتان کے مقابل لاہور قلندرز ہونگے۔

حارث رئوف کا دوران میچ کامران کا تھپڑ،زلمی نے بھی ہدف سیٹ کردیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے دوران جب لاہور قلندرز ٹیم 159 رنزکے تعاقب میں تھی کہ 5 اوورز بعد اس کی پوزیشن کا فیصلہ ہوگیا۔اس کی وجہ نیٹ رن ریٹ تھا،اس کے بعد قلندرز ہاریں یاجیتیں،ان کی نمبر 2 پوازیشن فائنل ہوگئی ہے۔

پی ایس ایل 7 میں پلے آف میچ ملتان اور قلندرز کے مابین 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔ناکام ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا۔اسے پہلے ایلیمنٹر میچ کی فاتح ٹیم سے دوسرے ایلیمنٹر میں مقابلہ پڑے گا،اس کی فاتح فائنل مین اترے گی۔پہلا ایلیمنٹر میچ اسلام آباد اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔

پیرکو آخری میچ میں قلندرز ٹیم 159 رنزکے تعاقب میں 3 وکٹ پر 55 اسکور کرچکی تھی۔7 وٰن اوور کا کھیل جاری تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *