کراچی ،کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالہ سے کچھ نئی خبریں آئی ہیں۔پی سی بی نے کرکٹرز کو پیغام بھیجا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملنے میں بھی احتیاط برتیں،بائیو سیکیور ببل میں داخلے کے 80 فیصد افراد مکمل ہوچکے ہیں،غیر ممالک سے وسیم اکرم سمیت اہم افراد 23 جنوری کو قرنطینہ کریں گے۔26 جنوری کو کیمپ میں ہونگے۔ادھر اب تک تمام داخل کرکٹرز وسپورٹ سٹاف کے کووڈ ٹیسٹ نتائج آگئے ہیں۔
کورونا کا پی ایس ایل اور انڈر 19 ورلڈ کپ پر نیا حملہ،12 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت،دوڑیں لگ گئیں
رپورٹ کے مطابق 6 فرنچائزز کے 18 سے 20 افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،اس طرح 90 فیصد کے آس پاس افراد کلیئر ہوگئے ہیں۔پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔عاطف اسلم مختصر سی پرفارمنس دیں گے۔
ادھر غیر ممالک سے پلیئرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ اور اتوار کو درجن کے قریب غیر ملکی کرکٹرز پاکستان اتریں گے۔ایونٹ 27 جنوری سے شروع ہوگا۔
ہوٹل علمے کے حوالہ سے پی سی بی کے اقدامات جاری ہیں،اب پلیئرزکو سیلف میڈ کا درس بھی دیا جارہا ہے،کم سے کم اسٹاف کا سامنا کرنے کے لئے پلیئرز کو محدود کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مطابق قار یونس، ، ڈیوڈ گار نک نائٹ ، مبینگوا ،ڈینی موریسن کو کمنٹری پینل میں ڈالا گیا ہے،مزید نام آرہے ہیں،مقامی افراد بھی شامل ہیں۔