کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا،جمعہ 28 جنوری کو بھی ایک ہی میچ شیڈول ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ میچ بھی نائٹ کرکٹ شو ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔
ملتان سلطانز نے کراچی کو ہراکر پی ایس ایل 7 کی پہلی پرواز پکڑلی،کرک اگین تجزیہ سچ
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹررز دونوں ہی سابق چیمپئنز ہیں۔وہاب ریاض کی عدم موجودگی میں آل رائونڈر شعیب مک سرفراز احمد کے مقابل ہونگے جو پہلے روز سے مسلسل کوئٹہ کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔گلیڈی ایٹرز کو شاہد آفریدی کی خدمات نہیں ہونگی تو زلمی اپنے کپتان وہاب ریاض اور وکٹ کیپر کامران اکمل سے محروم ہے۔اس طرح یہ میچ کرکٹ فینز کے لئے تھوڑا پھیکا ضرور ہوگا۔
دونوں ٹیموں میں ایک دلچسپ اتفاق چلا آرہا ہے کہ ان کا آپس میں جتنی بار ٹاکرا ہوا ہے،اتنی بار زلمی کا دیگر 4 ٹیموں سے آمنا سامنا نہیں ہوا۔زلمی نے تمام 4 ٹیموں کی نسبت سب سے زیادہ 18 میچز گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے ہیں۔سب سے زیادہ 8 ناکامیاں بھی زلمی کو گلیڈی ایٹرز سے برداشت کرنی پڑی ہیں۔اس طرح 18میچز میں سرفراز الیون کو 9 فتوحات کے ساتھ معمولی برتری ہے،پشاور کی ٹیم 8 میچز جیت سکی ہے۔ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔
وہاب ریاض کے باہر ہونے،شعیب ملک کے کپتان بننے کی تصدیق
زلمی کو اس ایک خسارے کےباوجود ایک برتری حاصل ہے۔گزشتہ 2 سال میں کھیلے گئے تمام 4 میچز اس نے جیتے ہیں۔اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019 کے بعد سے پشاور زلمی کو ہرانے میں ناکام ہے۔زلمی کو ایک اور سبقت حاصل ہے،اس نے گزشتہ سال تک فائنل مقابلوں تک رسائی پائی ہے۔گلیڈی ایٹرزز 2019 کے بعد سے گروپ سٹیج تک ہی رہ گئے ہیں۔
زلمی گزشتہ سال کی رنراپ ٹیم تھی،گلیڈی ایٹرز گزشتہ سال کی ٹیبل کی آخری درجہ کی ٹیم دکھائی دی تھی،پھو موجودہ اسکواڈز میں زلمی کے پاس مستند پلیئرز موجود ہیں۔
کوئٹہ ٹیم اگر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرے اور پھر بعد کی بیٹنگ میں قسمت ساتھ رکھے تو جیت سکے،دوسری صورت میں اس کی جیت کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔زلمی ٹاس اور میچ جیت سکتے ہیں۔پچ کی کنڈیشن دیکھنے کی ہوگی،پہلی میچ کی پچ خاصی مشکل تھی۔