لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 ،شاہین پھر صرف آفریدی بن گئے،ہارا ہوا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ٹائی۔پی ایس ایل 7 کی ٹرافی کاخواب دیکھنے والی لاہور قلندرز اپنے آخری میچ میں ڈرامائی رنگ اختیار کرلیا،کپتان شاہین آفریدی میں شاہد آفریدی کی روح آگئی ۔آخری اوور میں ناقابل یقین 22 رنز،آخری بال پر چھکا لگاکر میچ ٹائی کردیا،نتیجہ میں مقابلہ سپر اوور میں چلا گیا۔۔،158 کے کم اسکور کے باوجود لاہور قلندزر کو وہاں تک مشکلات رہیں۔۔مقابلہ برابر ہوا۔کوالیفائر میں 23 فروری کو ملتان اور لاہور مد مقابل ہونگے۔24 فروری کو پشاور زلمی اور اسلام آباد کھیلیں گے۔25 فروری کو دونوں میچزکی ناکام ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔27 فروری کو پہلے کوالیفائر اور آخری ایلمنڑکی فاتح ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
حارث رئوف کا دوران میچ کامران کا تھپڑ،زلمی نے بھی ہدف سیٹ کردیا
بظاہر 159 رنزکے آسان ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرزکی ٹیم کو دھچکا اس وقت لگا ،جب ٹاپ 6 پلیئرز 100 رنز سے قبل باہر ہوگئے۔تجربہ کار محمد حفیظ وکٹ پر موجود رہے لیکن رن اوسط بڑھتی ہی چلی گئی۔آخری 3 اوورز میں 44 رنز بہت زیادہ تھے۔اوپر سے 18 واں اوور بھی زیادہ اچھا نہ گیا۔پھر بھی شاہین شاہ آفریدی نے آخری 2 بالز پر چھکے سمیت 10 رنز بٹورکر ہدف 12 بالز پر 30 کردیا۔
یہاں تجربہ کار بیٹر حفیظ کی ذمہ داری تھی لیکن وہ وہاب ریاض کی بال پر 49 اسکور کرکے گئے،اس کے لئے 44 بالیں حد سے زیادہ کھیلیں۔آخری اوور میں 23 رنز بہت مشکل تھے۔پہلی 2 بالز پر شاہین آفریدی نے 10 رنزبناکر امیدیں جگادیں۔4 بالز پر 13 اسکور کم لگ رہے تھے کہ شاہین نے اگلی بال پر پھر چھکا جڑدیا۔نتیجہ میں 3 بالز پر 7 رنز بہت کم فرق تھا۔اگلی 2 بالیں ضائع ہوگئیں۔پھر شاہین نے چھکا لگاکر میچ ٹائی کردیا،پی ایس ایل 7 میں پہلا میچ سپر اوور میں گیا۔شاہین 4 چھکوں کی مدد سے 20 بالز پر 39 کے ساتھ ناقابل شکست آئے۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا،ٹیم میں 6 تبدیلیاں کیں۔شاید یہی وجہ ہوکہ یہ اننگ بھی حریف ٹیم کے راشد خان کے نہ ہونے کے باوجود بھی 7 وکٹ پر 158 رنزتک محدود رہی۔یہ بھی بھلا ہوخالد عثمان کے 11 بالز پر بنائے گئے 19 رنزکا،اس سے یہ مدد مل گئی۔پہلا میچ کھیلنے والے فواد احمد نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں لی۔