لاہور، 24 جنوری ،پی سی بی پریس ریلیز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا ہے۔ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں کی گئی ترامیم مندرجہ ذیل ہیں:
• کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے کی صورت میں مذکورہ ٹیم ٹیکنکل کمیٹی کی اجازت سے ریزرو پول میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے
• کسی ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں روکے گا
• ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 8 مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں تاہم کوویڈ 19 کا شکار ہونے کی صورت میں ٹیم کو 11 کے 11 مقامی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی
• فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے انیس اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30-یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی
• فائنل کے لیے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے۔ ریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوسکا تو 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائےگا
• ٹی وی امپائرباؤلر کی نوبال دیکھے گا