کرک اگین ریسرچ رپورٹ
پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ،پاکستان کے کپتان اور نائب کپتان آمنے سامنے،سلطانزکنگز کے سامنےچھوٹے کیوں۔پاکستان سپر لیگ 7 کی وسل کل 27 جنوری 221 کو بجے گی،افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا ہوگا،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2021 کی چیمپئن ٹیم 2020 کی ونر سائیڈ کے خلاف اس کے ہوم گرائونڈ میں مقابل ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان میں پہلی بار ٹاکرا پڑے گا۔محمد رضوان اگر چہ گزشتہ سال بھی کپتان تھےلیکن اس بار بابر اعظم پہلی بار پی ایس ایل میں کپتانی کریں گے،ان سے قبل عماد وسیم قیادت کرتے آرہے تھے۔
محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتیں گزشتہ سیزن میں نظر آئیں جب سلطانز نے ایونٹ اٹھالیا تھا،اس لئے یہ ایک دلچسپ لمحہ ہوگا۔ساتھ میں دیکھنا ہوگا کہ یہ وہ شروعات تو نہیں ہیں جس کا اختتام بھارت میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے تقابلی جائزے کے بعد حال ہی میں ہوا ہے،ویرات کوہلی آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کرتے آرہے تھے لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہے،دوسری جانب رویت شرما اپنی ٹیم کی کپتانی کرتے کئی بار ٹرافی اٹھاگئے۔کوہلی کا انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بطور کپتان بڑی ٹرافی اٹھانے کا خواب بس خواب ہی رہا،ایسے میں اب انہیں بھارتی قیادت سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں،لیگ کی کپتانی تو کوہلی گزشتہ سال ہی چھوڑ چکے تھے۔
پی ایس ایل 7 کا افتتاح جلدی میں ہوگیا،پریکٹس میچز کے نتائج،کون سے آفریدی توجہ کا مرکز
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے میچ میں 2 باتیں دیکھنے کی ہونگی،پہلی یہ کہ ایونٹ کی سب سے مشکل ٹیم ملتان کے لئے ہمیشہ کراچی ہی رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ دیگر 4 ٹیموں کے مقابلہ میں ملتان کی جیت کا تناسب سب سے کم 35 فیصد ہے۔کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے 9 میچز میں سے وہ صرف 2 ہی جیت سکے ہیں۔4 میچزمیں براہ راست شکست ہوئی۔ایک میچ ایسا تھا جو ٹائی ہوااور سپر اوور میں ملتان ہارگیا۔2 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ رضوان بطور کپتان اپنی ٹیم کے لئے8 ویں کامیابی کی تلاش میں ہیں۔وہ اب تک12 میچزمیں سے 7 جیتے ہیں۔اتفاق سے شعیب ملک نے ملتان کی سب سے زیادہ20 میچز میں کپتانی کی لیکن ان کی فتوحات بھی 7 ہی رہی ہیں۔شان مسعود 11 میں سے 6 جیتے ہیں،اس طرح محمدرضوان اس ایونٹ میں پہلی کامیابی جب بھی رقم کریں گے تو وہ ملتان سلطانز کے کامیاب ترین کپتان میں منفرد ہوجائیں گے۔
کل کے ابتدائی میچ میں محمد رضوان بمقابلہ بابر اعظم ہوگا۔اسی طرح شرجیل خان اور صہیب مقصودمیں جوڑ پڑے گا۔باہولنگ میں شاہ نواز دھانی اور محمد الیاس،اسپنرز میں عمران طاہرعماد وسیم مقابل ہونگے۔ایک اچھا کائونٹر ہوگا۔آخری 5 میچزمیں ایک قسم کا ملتان نے سخت ٹف ٹائم دیا ہے۔گزشتہ سیزن کے 2 میچز میں مقابلہ 1-1 سے برابر تھا۔2020 میں 3 بار مقابل ہوئے۔ایک بار ملتان جیتے،دوسری بار ٹائی کھیل گئے لیکن ہارے،ایک میچ بے نتیجہ تھا۔دونوں کے پاس اچھے غیر ملکی پلیئرز موجود ہیں۔
دونوں ٹیموں کی ممکنہ الیونز ،پچ،کنڈیشن اور ٹاس کے حوالہ سے حتمی رپورٹ آج شام کو شائع کی جائے گی۔ٹاس کے حوالہ سے اہم، بحث بھی ہوگی۔