لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 میں آج ایک اور اہم میچ شیڈول ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ٹاکرا ہوگا۔کراچی کنگز کے 100 فیصد اخراج کے بعد اب فائنل 4 کی 3 سیٹوں کے لئے 4 ٹیمیں میدان میں ہیں۔ملتان سلطانز فائنل 4 کے لئے کنفرم ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوزیشن بھی مستحکم ہوگئی ہے،اس کی کامیابی سے لاہور قلندرز کے لئےاب ایک فتح اور ضروری ہوگئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ قلندرز اگر اپنے تینوں میچوں میں ناکام ہوگیا تو خطرہ اس کے لئے ہوگا۔
پی ایس ایل 7،اسلام آباد کو بے وقوف بناکر بھی کراچی کنگز احمق نکلی،1 رن کی شکست
اس وقت کی پوزیشن کے مطابق ملتان 12،لاہور 10 اور اسلام آباد 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی 3 پوزیشن پر ہیں۔کوئٹہ اور پشاور زلمی 6،6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔اتفاق سے دونوں کا آج مقابلہ ہورہا ہے۔15 فروری 2022 کو ہونے والا میچ ایک ٹیم، کی موجودہ وقت کے لئے چوتھی پوزیشن پر مہر ثبت کردے گا،اس لئے کہ فاتح ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد کے برابر آجائے گی۔
کوئٹہ نے اگر کامیابی حاصل کی تو اس کے8 میچز میں 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔آگے زلمی کے 2 میچزاسلام آباد اور لاہور سے بچیں گے،ناکامیاں ایونٹ سے باہر کردیں گی،اگلی دونوں فتوحات اسے 10 پوائنٹس پر لے جائیں گی۔اس سے قبل لاہور نے اگر کراچی اور اسلام آباد میں سے کسی ایک کو ہرادیا تو وہ کنفرم ہوگا۔
کوئٹہ اگر ہارا تو وہ اوپر ذکر کی گئی پشاور زلمی کی کنڈیشن میں چلاجائے گا،اسے پھر جہاں ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کو ہرانا لازمی ہوجائے گا،وہاں ایک نتیجہ کسی اور کا اپنے حق میں درکار ہوگا۔
اس تصویر میں آج کا میچ نہایت ہی اہم ہے،اس کے بعد چانسز محدود ہوتے جائیں گے۔اس سیزن کے پہلے مرحلے میں زلمی نے کامیابی حاصل کی تھی۔28 جنوری کو کراچی میں کھیلا گیا میچ زلمی 5 وکٹ سے جیت گئی تھی۔ایک اتفاق اور بھی ہے۔2020 سے اب تک کے 5 میچزمیں زلمی ناقابل شکست ہے۔مضموعی مقابلوں میں بھی اسے سبقت حاصل ہے۔
سرفراز احمد کو جیت کے لئے جیسن رائے کے علاوہ خود پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔زلمی کی بیٹنگ لائن تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔بائولنگ میں دونوں کے پاس تگڑا اسکواڈ ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ٹاس سرفراز احمد کے حق میں جائے گا اور کوئٹہ ٹیم بعد میں بیٹنگ کرتی دکھائی دے گی،جیت کے لئے فیورٹ بھی ہوگی۔