لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل7،شعیب اختر کا سلطانزوقلندرز کے متعلق نیا انکشاف،انضمام کا کنگز کو اہم مشورہ۔پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز کی شکست کے چرچے ہیں،ادھر 10 فروری سے 13 فروری کے مختصر عرصہ میں لاہور نے جیسے میچز جیتے ہیں،جہاں اس کے ہوم ایڈوانٹج کی بات ہے،وہاں اسے مطلب کی پچز دیئے جانے کی بحث شروع ہونے لگی ہے۔
بابر،رضوان سمیت سب فخرزمان کے لاٹھی چارج کی زد میں،تاریخ رقم
میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پچ کے حوالہ سے مبہم سی بات کی ہے،اسی طرح شاہین آفریدی بھی پچز کے مختلف ہونے کا اشارہ کرچکے ہیں۔
سابق پاکستانی لیجنڈری پیسر شعیب اختر نے بھی دلسچپ تجزیہ کیا ہے،کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا اسٹائل پاکستان جیسا اور ملتان سلطانز کا فلو جنوبی افریقا کی طرح ہے،اب اگر ان 2 ٹیموں کے ورلڈ ریکارڈ کو دیکھاجائے تو پاکستان ٹیم غیر اعتباری ہے۔جنوبی افریقا ٹیم چوکرز ہے،یہ دونوں باتیں ہی خطرناک ہیں،اس تناظر میں لاہور اور ملتان کے جیسے چیمپئن نہ بننے کا احتمال موجود ہے۔
سابق کپتان انضمام الحق نے تو کراچی کنگز کو مفید مشورہ دے ڈالا۔کہتے ہیں کہ جو 6 میچز ہارے ہیں،ان کا ذکر ہی چھوڑیں،4 میچز جو باقی ہیں،اب ان کا سوچیں،بابر اعظم کے باہر بھی کچھ دیکھیں۔لگتا ہے کہ ان کے سوا کراچی کنگز کے پاس جیسے کوئی پلیئر ہی موجود نہیں ہے۔
اتوار کا دن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بھاری پڑا۔دن میں کنگز کا بوریا بستر پشاور زلمی نے کردیا۔رات میں کوئٹہ کہ امیدوں پر لاہور نے پانی پھیردیا۔