| | | | | |

بابر،رضوان سمیت سب فخرزمان کے لاٹھی چارج کی زد میں،تاریخ رقم

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

بابر،رضوان سمیت سب فخرزمان کے لاٹھی چارج کی زد میں،تاریخ رقم۔کامران اکمل نہ بابر اعظم۔اسی طرح محمد رضوان نہ کوئی اور۔فخرزمان اس بار پی ایس ایل تاریخ  میں وہ کچھ رقم ہونے جارہا ہے،جو اس سے قبل کبھی نہ ہوا تھا،2016 میں جب پی ایس ایل شروع ہوئی تو اس وقت 400 سے زائد اسکور بہت بڑا مانا گیا ۔کامران اکمل کے سامنے سب  بچے ہی رہے۔’

شاہد آفریدی کے ساتھ کراچی کنگز بھی پی ایس ایل 7 سے باہر

کہانی 400 سے شروع ہوئی۔554 رنز سے آگے نہیں گئی۔گزشتہ سال بابر اعظم نے 554 اور محمد رضوان نے 500 رنز کئے تو ہاف تھائوزنڈ تک جانے والے یہ پہلے بیٹرز تھے،اس بار معاملہ اس سے بھی کہیں آگے جاتا نظر آرہا ہے۔لاہور قلندرز کے فخرزمان  کا بلا گھوم رہا ہے،زد میں بابر،رضوان سمیت سب آگئے ہیں۔

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فخرزمان نے 5 ویں ہاف سنچری کی۔ابھی وہ 7 ویں میچ میں ہیں۔500 کا آکڑا پار کرنے والے ہیں۔اس بار اگر ان کی فارم بحال رہی تو 700 اسکور بنتا دکھائی دیتا ہے۔اس سیزن میں شان مسعود 315 اور محمد رضوان269 اسکور کرکےان کے تعاقب میں ہیں۔اس بار تاریخ رقم ہوتی صاف دکھائی دیتی ہے۔فخر کوئٹہ کے خلاف 53 کر کے گئے،ان کا مجموعی اسکور469 ہوگیا۔ایک سنچری،5 ہاف سنچریز ساتھ ہیں۔مجموعی اسکور 1820 ہوگیا۔کامران اکمل 1896 پر موجود ہیں۔بابر نے2323 اسکور کررکھے ہیں۔گیم ابھی آن ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں مجموعی طور پر زیادہ اسکور کرنے والوں کی لسٹ میں بھی  فخرزمان تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔کامران اکمل ان سے تھوڑا اوپر ہیں،اس سیزن میں وہ  کامران اکمل کو کراس کرجائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *