لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو میں جنگ چھڑگئی ہے۔پی سی بی نے ویب سائٹ کے مضمون کے جواب میں تردیدی بیان جاری کیا ہے لیکن کرک انفو نے تاحال اسے شائع نہیں کیا بلکہ ان کے نمائندے نے سوشل میڈیا پر اس کے جوابات بھی دیئے ہیں۔
ٹی 20 لیگز،پی سی بی اور پلیئرز میں نیا پھڈا
کرک انفو نے منگل کو ایک خبر شائع کی تھی کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور متحدہ عرب امارات کی لیگ آئی ٹی ایل کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سنٹرل کنٹریکٹ کے اختلاف کا بھی ذکر تھا۔
پی سی بی نے اس کی تردید کی ہے،سٹوری کو بے بنیاد قرار دیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کرک انفو اپنی سٹوری پر قائم ہے،اس لئے کہ انہوں نے اس سے متعلق ایک ای میل کو بطور ثبوت بیان کیا ہے۔