| | |

پی سی بی ایوارڈ ،بابر ،شاہین اور رضوان پر بارش

 

لاہور ۔پی سی بی  نیوز

پی سی بی ایوارڈز

سال 2021 کی سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا۔

فاسٹ باؤلر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا
وہ کہتے ہیں کہ اس ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں،ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا یہ باؤلنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا
اس باؤلنگ اسپیل میں کے ایل راہول کی وکٹ ان کی پسندیدہ بال تھی، شاہین شاہ آفریدی

پی سی بی ایوارڈز

محمد وسیم جونیئر ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار
پائے۔بتاتے ہیں کہ مشکل حالات میں حوصلہ افزائی کرنے پر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کا مشکور ہوں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکر گزار رہوں گا،
اب تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کو ہدف بنارکھا ہے۔

پی سی بی ایوارڈز

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم نے جیت لیا۔

انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 405 رنز بنائے
کہتے ہیں کہ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے، ہمیشہ فینز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔

گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 150 سے زائد رنز کی اننگز ان کی پسندیدہ اننگز تھی۔
کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *