| | |

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اسکول بورڈ کے ساتھ خوشخبری لے آئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اسکول بورڈ کے ساتھ خوشخبری لے آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے 11 سال کے بچوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کھیلنے کا گر بتادیا ہے،ایک اسکول ٹیچر کی طرح انہوں نے بورڈ سنبھالا اور سمجھایا ہے کہ کس ترتیب اور کس انداز سے وہ اس پر عمل کرکے پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے بچے کیسے کرکٹر بنیں گے تو ان کے لئے بھی یہاں جواب موجود ہے۔

کائونٹی میں محمد رضوان کے پیئر بھارت کے چتشور پجارا،کیا کچھ ملا

رمیز نے بتایا ہے کہ 100 بہترین بچوں کا پول بنالیا۔30 ہزار ماہانہ دیں گے۔تعلیم مفت ہوگی۔دنیا کے بہترین کوچز بلائیں گے۔پھر ان 100 اور باہر سے ہی ہماری جونیئر لیگ کا حصہ بنیں گے۔15 دن کی ونڈو میں 15 سے 20 ہزار ڈالرز کا کنٹریکٹ دیں گے۔جونیئر پریمیئر لیگ کے لئے26 کمپنیاں سامنے آئیں گی۔اس لیگ کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کا راستہ ملے گا۔

پھر فرسٹ کلاس کرکٹر کو 50 لاکھ تک کا سالانہ کنٹریکٹ ملے گا۔پھر اس کے بعد پی ایس ایل آتی ہے۔یہ ایک بڑی مزیدار خبر ہے۔ہم اگلے سال میں بہت کچھ کررہے ہیں۔پروفیشنل کرکٹ لارہے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین کہتے ہیں کہ ہمارا یہ راستہ بہترین ہے۔ایجوکیشن کے ساتھ تعلیم بھی ہوگی،انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ مواقع ملیں گے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں اسپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

چھ شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا۔

حسن علی اور محمد عباس آمنے سامنے، دلچسپ مقابلہ پڑگیا

انڈر 19 کی سطح پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹونٹی لیگ ہوگی جہاں ملکی اور غیرملکی نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

اس منصوبے کے تحت ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔

پاکستان جونیئر لیگ حال ہی میں لانچ کیے گئے پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت پی سی بی اور اس کے دو شراکت داروں، بی آر بی گروپ اور اینگرو کارپوریشن نے 100 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو تعلیمی اسکالرشپ اور غیرملکی کوچز سے تربیت کے علاوہ 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں حوصلہ افزاء رسپانس ملنے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے عزائم مزید پختہ ہوئے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کی ایک بڑی اور مضبوط کمرشل مارکیٹ موجود ہے جہاں ہمارے پارٹنرز بخوشی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد اور پی سی بی کے تشخص میں بہتری آنے کے بعد ممکنہ اسپانسرز نے شہروں کی بنیاد پر منعقدہ پاکستان جونیئر لیگ میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز اس کھیل اور ادارے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس پس منظر میں وہ فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والوں کے مشکور ہیں۔

اگلے مرحلے میں اب پی سی بی عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کے لئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *