| | | | |

حسن علی اور محمد عباس آمنے سامنے، دلچسپ مقابلہ پڑگیا

سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ

حسن علی اور محمد عباس آمنے سامنے، دلچسپ مقابلہ پڑگیا۔انگلش کائونٹی 2022 کے ایک میچ میں پاکستانی پیسرز محمد عباس اور حسن علی میں کمال جوڑ پڑگیا ہے۔دونوں ہی اپنی ٹیموں کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔نتیجہ میں ایک اننگ کی حد تک عباس کی ٹیم  ہمپشائر کو حسن کی سائیڈلنکا شائر پر برتری ہوگئی ہے۔

محمد عامر کا کائونٹی میں پہلا تجربہ کیسا رہا،ریڈ بال کرکٹ کا مقصد ٹیسٹ میں واپسی؟

سائوتھمپٹن میں کھیلے جارہے کائونٹی میچ کے دوسرے روز لنکاشائر ٹیم پہلی اننگ میں 240 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی،اس میں حسن علی کے 19 رنز تو شامل تھے لیکن پاکستان کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے ہمپشائر کے لئے اچھی بالز کیں۔20 اوورز میں 59 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔یاد رہے کہ لنکا شائر ٹیم سے قبل ہمپشائر پہلی اننگ میں 246رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی،حسن علی نے45 رنزدے کر 5 وکٹیں لی تھیں۔

نتیجہ میں ایک جانب حسن علی کی 5 وکٹیں،پھر بھی ان کی ٹیم  کو پہلی اننگ میں 6 رنزکے خسارے کا سامنا ہے۔جمعہ کو دوسرے روز کے کھیل کے اختتامی لمحات میں  ہمپشائر نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 47 اسکور کئے،برتری 53 کی ہوگئی،اہم بات یہ تھی کہ ان 2 میں سے بھی ایک وکٹ حسن علی نے ڑالی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *