| | | | |

پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکا میں قومی کرکٹرز،سرفرازاوربابرسے کیا کہا گیا

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکا میں قومی کرکٹرز،سرفرازاوربابرسے کیا کہا گیا۔سری لنکن ہائی کمیشن میں پاکستانی ٹیم کا کیسا استقبال،مزید کیا ہوا،جانیئے۔سری لنکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم ،ملک کے سبز ہلالی پرچم کے کلر چھائے ہیں۔2 ٹیمیں ایکشن میں ہیں۔ساتھ میں پاکستان ہائی کمیشن بھی متحرک ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ رات کولمبو میں دیکھنے میں آیا ہے۔

سری لنکا میں پاکستان ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا استقبال پاکستانی ہائی کمشنر نے کیا ہے۔انہوں نے کھڑے ہوکر ایک ایک کھلاڑی کو ویلکم کیا۔انکے نام لئے اور ان کی تعریف کی۔پاکستانی کپتان بابر اعظم،فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کے لئے خاص جملے بولے گئے۔ان کے کھیل کی تعریف کی۔

پاکستان کا علاج،سیریزمیں واپسی،سری لنکا کرکٹ کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے نیا نسخہ تیار

پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا۔سبز رنگ کے پینٹ کئے گئے۔پز منظر میں قومی ترانے چلائے گئے۔

پاکستانی ٹیم نے تقریب میں بھرپور شرکت کی اور انواع وقسم کے کھانے کھائے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمو میں شروع ہوگا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *