| | |

ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ قبل افغانستان کا بڑا سرپرائز،بنگلہ دیش سے ون ڈے میچ جیت لیا

چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ قبل افغانستان کا بڑا سرپرائز،بنگلہ دیش سے ون ڈے میچ جیت لیا۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز ہی یہ ہوگی کہ ورلڈکپ کے سال،ورلڈکپ سے ٹھیک 3 ماہ قبل افغانستان کا بڑا سرپرائز۔بنگلہ دیش کو ون ڈے کرکٹ میچ میں ہرادیا ہے۔چٹاگرام میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنشینل میچ میں اس کے ملک میں گھس کر اس نے 17 رنزکی جیت اپنے نام کی۔سیریز میں برتری ہوگئی ہے اور یہ پیغام جاری کیا ہے کہ ورلڈکپ میں ذرا سنبھل کر آنا۔

لیڈزمیں تیسرا ایشز ٹیسٹ،سمتھ کا 100واں میچ،دنیا کے 75 ویں ،ریکارڈمیں نمبر ون کرکٹر

تازہ ترین کرکٹ خبر کے مطابق چٹاگرام میں وقفہ وقفہ سے جاری رہنے والی بارش کے سبب میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس پر ہوا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کی۔اس کی اننگ متعدد مرتبہ روکنی پڑی۔آخرکار اسے43 اوورز بیٹنگ مل ہی گئی۔اس میں اس کی بیٹنگ لائن ناکام تھی۔9 وکٹ  پر 169 اسکوررنزبناسکی۔توحید 51 رنزبناکرنمایاں تھے۔آخری 6 وکٹیں اسکور میں صرف 60 رنزکا اضافہ کرسکیں۔افغانستان کی جانب سےفضل حق فاروقی نے 24 رنز دے کر 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے 23 اور 21 رنز کے عوض 2،2 وکٹیں لیں۔

مہمان ٹیم کیلئے 43 اوورز میں 170 رنزکا ہدف آسان تھا۔پھر 54 رنزکا اچھا آغاز بھی ملا لیکن آخر کار بارش کے سبب جب میچ ختم کیا گیا تو بنگلہ دیش نے 21 اوورز،4 بالز پر 2 وکٹ پر83 اسکور بنائے تھے۔ڈک ورتھ پر افغانستان 17 رنز آگے تھا۔یوں وہ فاتح قرار پایا۔ابراہیم زردان نے 41 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔

حارث رئوف کیلئے ڈھولکی،قوالی ،نوٹ،شادی تقریبات،رمیز راجہ کس کوشش میں،کرکٹ کی درجن بھر خبریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *