| | | | | |

لیڈزمیں تیسرا ایشز ٹیسٹ،سمتھ کا 100واں میچ،دنیا کے 75 ویں ،ریکارڈمیں نمبر ون کرکٹر

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

 لیڈزمیں تیسرا ایشز ٹیسٹ،سمتھ کا 100 واں میچ،دنیا کے 75 ویں کرکٹر،ریکارڈمیں نمبر ون کیسے۔ایشز2023 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ 6 جولائی 2023 سے ہیڈنگلے لیڈز میں شروع ہورہا ہے۔ابتدائی 2 میچزکی شکست کے بعد انگلینڈ کو اپنے ملک میں ایشز ٹرافی بچانے کا چیلنج بھی درپیش ہے،جہاں آسٹریلیا 2001 کے بعد سے کبھی ایشز جیت نہیں سکا ہے۔ادھر آسٹریلیا کے کرکٹر سٹیون سمتھ کا یہ 100 واں مگر یاد گار ٹیسٹ میچ ہوگا جب کل وہ کل سے لائیو کرکٹ ایکشن میں ہونگے۔

اسٹیون اسمتھ کا سفر  ڈان بریڈمین کے بعد سے دستاویزی حساب سے سب سے بہتر ہے۔ ہیڈنگلے میں وہ  100 ویں بار کسی ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔ایسا اعزاز پانے والے وہ  15 ویں آسٹریلوی  اور مجموعی طور پر 75 ویں کھلاڑی ہیں جو 100 ٹیسٹ میچزمکمل کریں گے۔

ورلڈکپ کیلئے 10 ویں ٹیم کون سی،زمبابوےکیسے باہر،باقیوں کو کتنے مارجن کی جیت یا ہاردرکار

اسمتھ نے 14 سالہ طویل کیریئر میں جو کچھ جمع کیا ہے،وہ قابل فخر ہے۔  اسمتھ نے 99 ٹیسٹ کے بعد اب تک 9113 اسکور بنائے۔ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100ویں ٹیسٹ کے موقع پر 9000رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ اسمتھ کی 59.56 کی اوسط بھی 99 میچوں کے بعد کسی کھلاڑی کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ ہے، جو دوسرے نمبر پر موجود راہول ڈریوڈ کے 58.16 سے آگے ہے جبکہ اس کی 32 سنچریاں اگلے سب سے زیادہ سنچری میکر سنیل گواسکر، سچن ٹندولکر، اور میتھیو ہیڈن سے دو زیادہ ہیں۔

جمعرات سے شروع ہونے والے ایشز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے بلے باز کے 100 ویں ٹیسٹ میچ سے قبل  اسمتھ کی اپنے بلے کے ساتھ تفصیل پر توجہ دینے والی ایک شاندار ویڈیو کے ساتھ روشنی ڈالی  ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اس کے 6 بیٹ دکھائے ہیں ۔

ادھر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے انگلینڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس گردان سپرٹ آف کرکٹ کو چھوڑے اور اپنے کھیل اور ایشز پر توجہ مرکوز کرے۔جونی بیئرسٹو کے رن آئوٹ کئے جانے کے بعد سے آسٹریلیا  پر سپرٹ آف کرکٹ کے حوالہ سے تنقید ہے۔

حارث رئوف کیلئے ڈھولکی،قوالی ،نوٹ،شادی تقریبات،رمیز راجہ کس کوشش میں،کرکٹ کی درجن بھر خبریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *