| | | | |

پاکستان کا علاج،سیریزمیں واپسی،سری لنکا کرکٹ کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے نیا نسخہ تیار

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا علاج،سیریزمیں واپسی،سری لنکا کرکٹ کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے نیا نسخہ تیار۔پاکستان کے خلاف سیریز میں واپسی اور ٹیسٹ سیریز بچانے کے لئے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایک اور نسخہ تجویز کردیا۔اپنی ٹیم کیلئے ایک اضافی کوچ بھرتی کیا ہے،جسے فیلڈنگ کوچ کانام دیا گیا ہے۔

گال میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی 2 میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سری لنکا 0-1 سے پیچھے ہے۔اب کولمبو میں 24 جولائی سے دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔

پاکستان،افغانستان ون ڈے سیریزکاشیڈول،مقام،چیف سلیکٹرکیلئے 2 اہم نام

سری لنکا کی فیلڈنگ  کی  تشویش کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک اضافی فیلڈنگ کوچ کا مسودہ تیار کیا ہے۔اعلیٰ ذرائع کے مطابق اینٹون روکس نے جمعہ کو اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی۔وہ ایک اضافی فیلڈنگ کوچ ہیں اور منوج ابی وکرما کے ساتھ کام کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *