| | | | | | |

ڈیرن سیمی کو خواتین نے بیگ پکڑا دیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پشاور زلمی کے مینٹور ڈیرن سیمی کو پشاور یادآنے لگا ہے۔پرانے دنوں کی ویڈیو شیئر کرتے لکھا ہے کہ پرانے ایام کے محبت بھرے لمحات۔

پی ایس ایل 7 میں وہ کچھ ہونے کا امکان،جو پہلے کبھی نہ ہوا،دلچسپ ریکارڈز منتظر

اس بار پشاور زلمی ابتدائی میچز میں ڈیرن سیمی کی خدمات سے محروم رہی تھی،اس لئے کہ وہ لیجنڈری لیگ میں شریک تھے۔ان کی ٹیم اس وقت مشکل میں گھری ہے۔ایسے میں سوشل میڈیا پر انہوں نے  اپنی پرانی ویڈیو ڈال کر کچھ یادیں تازہ کی ہیں تو کچھ  لمحات بھی شیئر کئے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ سے جاری کی گئی ویڈیو مین دیکھاجاسکتا ہے کہ انہیں خواتین ایک تحفہ پیش کررہی ہیں۔ڈیرن سیمی بیگ لیتے پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہے،خواتین مسکراتے جواب دیتی ہیں کہ پشاوری کیپ۔ساتھ ہی وہ  لفافے سے کیپ نکال کر سیمی کے ہاتھ میں دیتی ہیں۔

ڈیرن سیمی کیپ پہن کر خوشی کا ظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اور کچھ۔ساتھ ہی پشاوری کیپ کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *