| | | | | |

ڈیوڈ ویزا کی پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک،تھرڈ امپائر نے ویزا منسوخ کرکے ناکام بنادی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویزا کی موجودہ پی ایس ایل 7 کی پہلی ہیٹ ٹرک،تھرڈ امپائر نے ویزا منسوخ کرکے ناکام بنادی ہے۔یہ دلچسپ واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اننگ اختتامی اوور میں پیش آیا۔ڈیوڈ ویزا نے جب اوور شروع کیا تو قلندرز کے7 کھلاڑی آئوٹ تھے۔

اویزا نے وہاب ریاض کو بائونڈری کے اوپر شاہین کے ہاتھوں خوبصورت کیچ کروایا،اگلی بال پر آرش علی خان کو بولڈ کردیا،اب وہ ہیٹ ٹرک پر تھے کہ سلمان ارشاد کو بھی امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔

حفیظ اور فخرزمان میں زوردار ٹکرائو،پروفیسر گرنے کے بعد فیلڈ سے باہر،شدید غصہ کا اظہار

پھر کیا تھا ،قلندرز کی خوشی دیدنی تھ،ڈیوڈ ویزا کا اچھلنا بھی باکمال تھا۔تمام کھلاڑی خوشی سے نہال تھے،ایسے میں شکست میں ڈوبی زلمی کے بیٹرز نے ریو یو کے لئے تھرڈ امپائر سے رجوع کرلیا۔تھرڈامپائر کے ریویو میں واضح تھا کہ بال لیگ سائیڈ سے باہر جارہی تھی،جیسے یہ سین قلندرز کے فیلڈرز نے دیکھا تو ان کی مایوسی قابل دید تھی۔سب سے زیادہ ناخوش شاہین شاہ آفریدی نظر آئے۔ڈیوڈ ویزا کی افسردگی بھی دیکھنے لائق تھی۔اس طرح وہ رواں سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک نہ کرسکے۔

قلندرز نے 3 میچز میں سے دوسرا جیتا ہے،اس نے پشاور کو ہراکر 5 ویں نمبر پر دھکیل دیا ہے۔خود 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *