| | | |

کائونٹی کرکٹ،اظہر علی اور محمد عامر کا تازہ احوال

لندن،کرک اگین رپورٹ

 

کائونٹی کرکٹ میں اظہر علی اور محمد عامر کا تازہ احوال کیا رہا ۔انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کے فرسٹ کلاس رائونڈ کا آغاز ہوا ہے۔وورسٹر شائر کے لئے کھیلنے والے پاکستان کے سینئر کھلاڑی اظہر علی ناکام ہوگئے،وہ صرف 21 رنزہی کرسکے۔یہ سیزن ان کے لئے ملا جلا ہی چل رہا ہے۔سری لنکا سیریز سے قبل انہیں ایک طویل اننگ کی ضرورت ہے۔

ادھر پاکستانی ٹیم سے باہر لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کی پرفارمنس میں اچھائی ہے۔انہوں نے  ایسیکس لیگ میں اپنے کرکٹ کلب ہارن چرچ کے لئے کمال گیند بازی کی۔11 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔یہ ایسی کارکردگی تھی جو ہارن چرچ کرکٹ کلب کی چیلمسفرڈ کرکٹ کلب کے خلاف جیت کی بنیاد بنی ہے۔

کرکٹ رائونڈپ،راولپنڈی ایکسپریس،اننگ کی شکست،شان مسعود سمیت اہم اپ ڈیٹس

کائونٹی کرکٹ کے اس سے بہتر میچز کی رپورٹ پہلے ہی دی جاچکی ہے،تفصیلات کے لئے اوپر موجود لنک پر کلک کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *