میلبورن،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
کاررواں چل پڑا،آسٹریلین ٹیم کی پاکستان کی جانب پرواز شروع،خواجہ پرجوش۔تاریخی لمحات آگئے،بے یقینی کے بادل چھٹ گئے،آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے لئے اڑان بھر لی ہے،تمام اسٹاف چارٹد فلائٹ سے اسلام آباد کے لئے اڑان بھر چکے ہیں۔آسٹریلیا ٹیم اتوار کی صبح 5 بجے اسلام آباد اترے گی۔
آسٹریلین میڈیا میں دورہ پاکستان سے قبل میچ فکسنگ،ریکارڈز، کچھ عجوبوں کا تذکرہ
آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اس موقع پر نہایت ہی پرجوش تھے،انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔آسٹریلیا کے ایک اور تجربہ کار کھلاڑی سٹیون سمتھ نے بھی جہاز میں بیٹھنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
پاکستان کرکٹ پر شکوک کے سائے گہرے رہتے ہیں،گزشتہ سال جو کچھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا تھا،شائقین اس پر برہم ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں 1998 کے بعد پہلی بار آئے گی،ٹیسٹ سیریز 4 مارچ سے شروع ہوگی۔کھلاڑی پہلے 48 گھنٹے تنہائی میں گزاریں گے،اس کے بعد کووڈ ٹیسٹ اور پھر ٹریننگ ہوگی۔