برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
کامن ویلتھ گیمز کرکٹ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم جیتا ہوا میچ ہارگئی۔یہ ایک دلچسپ آغاز تھا،جس کا اختتام سنسنی خیز بنا۔دولت مشترکہ گیمز انگلینڈ میں شروع ہوگئی ہیں۔کرکٹ کو اس بار شامل کیا گیا ہے۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر154 اسکور کئے۔کپتان ہرمن پریت کور نے 50 رنزکی اننگ کھیلی۔ جیس جوناسین نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے 49 کے قلیل اسکور پر آسٹریلیا کی 5 کھلاڑی شکار کرلی تھیں۔ اس کے بعد ایشلے گارڈنر نے 52 رنزکی اننگ کھیلی۔اس کے باوجود آسٹریلیا کی 7 ویں وکٹ 110 پر اڑگئی۔الانا کنگ نے قیمتی ناقابل شکست 18 رنزبناکر ایشلے کا ساتھ دیا ۔دونوں نے اسکور 1 اوور قبل 7 وکٹ پر پورا کرکے گروپ اے کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔بھارت کی رینوکا سنگھ کی 18 رنزکے عوض 4 وکٹیں رائیگاں گئیں۔
برمنگھم،دولت مشترکہ گیمزکی افتتاحی تقریب،پاکستان ویمنز ٹیم نمایاں
ادھر انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگاہے۔ہیتھر نائٹ پہلے میچ سے باہر ہوگئی ہیں۔زخمی ہونے کے باعث کل سری لنکا کے خلاف ان کی شرکت مشکوک ہے۔