کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کراچی میں پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت سندھ اور پی سی بی حکام کا رابطہ ہوا ہے،ساتھ میں وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے بھی ہائی پیمانے پر روابط ہوئے ہیں۔کراچی سے کرک اگین کو بدھ کی شب موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام،پی ایس ایل فرنچائزز اور پلیئرز خاصے پریشان تھ،یہ پریشانی ایم کیو ایم کے متوقع رد عمل کے ڈر سے بھی تھی،ان کے ترجمانوں نے سندھ حکومت کو دھمکی لگائی تھی کہ جب معاملہ غیرت کا ہوتو بے غیرتی نہیں ہوتی۔ہم کراچی کے دروازے بند کرنا جانتے ہیں۔
پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ،پاکستان کے کپتان اور نائب کپتان آمنے سامنے،سلطانزکنگز کے سامنےچھوٹے کیوں
دوسری جانب پی ایس ایل کامیاب انعقاد کے لئے 8 ہزار کے قریب سکیورٹی آفیسرز ذمہ داری ادا کررہے ہیں،ان میں 1200 کمانڈرز شامل ہیں۔پولیس اور دوسرے معاملات کے دستے بھی الگ ہیں۔
اس سے قبل بسھ کے پرتششد واقعات کے سبب پی ایس ایل ٹیموں کے پریکٹس سیشنز منسوخ ہوگئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ کل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ بھی خطرے میں چلاگیا تھا،کرک اگین نے جب رابطہ کیا تو معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم سے اسلام آباد سے رابطہ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کو گرفتار کارکن رہاکرنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں لیکن کہاں سے؟اس کی تصدیق نہیں ہوسکی،ایم کیو ایم کہا وقاقی حکومت نے کہا ہے کہ پی ایس ایل قومی برینڈ ہے،اس کا خیال کیا جائے۔چنانچہ ہائی پیمانے پر مشروط امن کی یقین دہانی ہوگئی ہے۔
اس طرح پی ایس ایل 7 کا پہلا میچ کل جمعرات کو شیڈول کے مطابق کھیلاجائے گا۔دوسری جانب شاہد خان آفریدی نے ببل جوائن کرلیا ہے،وہ پاکستان سپر لیگ 7 کا حصہ ہونگے،یہاں تجزیہ نگاروں نے ان کی کمر اور قریبی فوتیدگی کے نام پرا نہیں قریب ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی تاخیر سے کمیپ جوائن کریں گے،ان کی جگہ جیمز فوسٹر ہیڈ کوچ اور ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ ہونگے۔