کراچی،کرک اگین رپورٹ
Image file photo
پاکستان سپر لیگ 7 کی بڑی خبر،کراچی کنگز کے لئے نہایت مایوس کن نیوز،شکستوں کے گرداب میں گھری ٹیم کے لئے بری ترین خبر یہ کنفرم ہوگئی ہے کہ لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر پاکستان سپر لیگ 7 کے پورے ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔
شاہد آفریدی کے ساتھ بدترین سلوک،برا استقبال
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر بری طرح ان فٹ ہیں،ان کے لئے کسی سنگل میچ کا کھیلنا بھی ناممکن ہوگیا ہے،اس لئے انہیں ایونٹ سے گھر بھیجا جارہا ہے،اس حوالہ سے دن بھر افواہیں سرگرم رہی ہیں۔اس کے بعد پی سی بی نے رات 11 بجے کے قریب اس کی اطلاع کی ہے۔
ایک اور پیسر محمد الیاس بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔محمد عامر اور کراچی کنگز فینز کے لئے یہ اچھی خبر نہیں ہے۔سٹیک ہولڈرز ان کی فٹنس سے واپسی کی امید کررہے تھے ۔
کراچی کنگز اب تک تینوں میچز ہارچکی ہے،اس کے لئے مزید ایک شکست فائنل 4 سے اخراج کی جانب پہلا برا قدم ہوجائے گا۔