کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کی ہارڈ فیورٹ کراچی کنگز 3 ناکامیوں کے بعد شدید دبائو میں ہے۔کپتان بابر اعظم اور دیگر کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ کسی ایک کی خواہش حاوی ہے۔ویسے تو محمد عامر ابتدائی میچز نہیں کھیل سکے۔ٹیم ٹاس بھی نہیں جیتی پھر بھی بائولنگ سلیکشن کو لے کر تلخیاں بڑھی ہیں۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا دلچسپ ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ یہ پی ایس ایل گزشتہ سال کی طرح کا پی ایس ایل نہیں ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے لئے سب ٹھیک چل رہا۔اختتام تک چلے۔میں کچھ اور بھی دیکھ رہا ہوں ۔
ادھر ایک نیا ڈرامہ ہورہا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے انتخاب میں پی ایس ایل 7 کے ٹاپ پرفارمرز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔
کوئی ان سے پوچھے کہ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ سیریز ہے ۔پھر کہیں جاکر ایک روزہ سیریز اور پھر اکلوتا ٹی 20 میچ۔اکیلے ٹی 20 کے لئے یہ سوچ کیسی۔پھر ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز کے لئے ٹی 20 لیگ بنیاد کیسی۔