میلبورن،کرک اگین رپورٹ
کرکٹر کی رنگ برنگی عید خوشیاں.دنیا بھر میں مسلمانوں کے تہوار عید الفطر کے منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نےبھی جوش و خروش سے عید منائی۔ساتھ میں اپنی فیملی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔پیغام میں لکھا ہے کہ خواجہ کی جانب سے سب کو عید مبارک۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز خان نے تو گلگت میں عید منائی،وہاں سے تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو عید کا پیغام جاری کیا ہے۔
انگلینڈ سے حارث رئوف نے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اور آج عید منانے والوں کو حقیقی خوشیاں مبارک ہوں۔یہ عید ہم سب میں محبیتین،پیات،اتفاق اور اتحاد لائے۔ساتھ میں انہوں نے تصویر شیئر کی جس میں وہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ موجود ہیں۔دونوں کرکٹرز کائونٹی کرکٹ کے لئے انگلینڈ میں موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک اور ملک سے باہر بسنے والوں کو عید مبارک ہو،اگلے سال ہم انشا اللہ عید کی خوشیاں حقیقی آزادی کے ساتھ منائیں گے۔
ایک اور پاکستانی کھلاڑی محمد عباس بھی کائونٹی کرکٹ کے لئے انگلینڈ میں ہیں،انہوں نے بھی اپنی شاندار تصویر کے ساتھ مداحوں اور پوری مسلم برادری کو عید کی مبارکباد دی ہے۔
پی سی بی کا عید الفطر پر ہنگامی شیڈول،اہم پلیئرز کی مبارکباد
سری لنکا کے کھلاڑی ڈیومتھ کرونا رتنے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑی حارث رئوف کے ساتھ مانچسٹر میں عید منائی ہے۔
افغان کھلاڑی راشد خان نے کہا ہے کہ ہماری عید منفرد ہے،اس لئے کہ ہم بائیو سیکیور ببل میں ہیں۔راشد خان بھارت میں آئی پی ایل کے لئے موجود ہیں۔گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
بھارت کے لیجنڈری پلیئر سچن ٹنڈولکر نے بھی مسلمان برادری کو عید کی مبارکباد دی ہے۔پاکستان کے فخرزمان بھی پیچھے نہیں رہے ہیں۔