ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
کورونا نے شکیب الحسن پر یو ٹرن لے لیا۔شکیب الحسن بھی کرکٹ کے حوالہ سے چونکادینے والی خبروں میں ماہر ہیں۔کبھی کھیلنے سے انکار کرتے ہیں تو کبھی بورڈ سے ناراض۔کمال یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی ان کے سامنے کمزور دکھائی دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ شکیب اکثر میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔جب دل چاہا ٹیسٹ کھیل لیا،جب دل کیا کسی ملک کے دورے سے انکار کردیا۔سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کا دورہ نہیں کیا،پھر جنوبی افریقا کے خلاف بھی بناکسی وجہ کے ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی۔اب بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلنے کی حامی بھری تھی کہ ان کا کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔بنگلہ دیش بورڈ نے انہیں پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا تھا۔
کورونا کرکٹ سے پھر کھیلنے لگا،اہم کھلاڑی کو چپک گیا،ٹیسٹ میچ سے باہر
اب جمعہ کو بنگلہ دیش بورڈ نے ہی خبر جاری کی ہے کہ شکیب کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے،نتیجہ میں اب وہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔شکیب کے مزاج کو دیکھتے ہوئے کورونا نے بھی یو ٹرن لیا ہے۔کورونا ان سے بھاگ گیا ہے۔اب بنگلہ دیش کا میڈیکل سٹاف جمعہ کو ان کا مزید جائزہ لے گا،پھر ان کی حتمی کلیئرنس دے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 15 مئی سے شروع ہوگا۔اس سےقبل 11 مئی کو شکیب کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔کمال یہ ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ نے ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تھا،ایسا لگتا ہے کہ جیسے بورڈ کو بھی کچھ ایسے ہی نتیجہ کا انتظار تھا۔
شکیب الحسن اپنے ملک کے لئے گزشتہ 11 میچز میں سے 4 ہی کھیل سکے ہیں،ان سے قبل وہ معطل تھے۔