| | |

کورونا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ منسوخ کروادیا،باقی سیریز بھی دوبارہ شیڈول

کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

کورونا نے ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نگل لیا ہے،ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے میچز ری شیڈول ہوگئے ہیں،آئرش ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں پہلا ایک روزہ میچ ہوچکا،آئرش ٹیم ہاری تھی،دوسرا میچ آج ہونا تھا۔پیر کو ہی ملتوی ہوگیا،آئرلینڈکے 5 پلیئرز مجموعی طور پر کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔قرنطینہ میں ہیں۔

کورونا کیسز مثبت،ون ڈے انٹرنیشنل میچ منسوخ

منگل کو دونوں بورڈز نے مل کر باقی ماندہ 2 ایک روزہ میچز کو ری شیڈول کیا ہے،اب یہ ون ڈے میچز جمعرات اور اتوار کو ہونگے۔اس طرح دونوں ممالک کا رکھا گیا واحد ٹی 20 میچ ختم کردیا گیا ہے۔

یہ ایک روزہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے،اس لئے اسے بچانے کی آخری کوشش کی گئی ہے،چند ماہ قبل یہ تاثر دیاگیا تھا کہ یہ واحد ٹی 20 میچ کرس گیل کو الوداعی  شو کے لئے سیٹ کیا گیا تھا،جب ٹیم کا اعلان ہوا تو انہیں سرے سے شامل ہی نہیں کیا گیا۔اب وہی  میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *