کرک اگین رپورٹ
کرکٹ پر کورونا کے حملے جاری ہیں۔یہ سب پوری دنیا میں ہورہا ہے،انڈر 19 ورلڈ کپ میں میزبان ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی کووڈ کا شکار ہوگئے ہیں،انہیں ایونٹ سے ہٹادیا گیا ہے،اس سے قبل بھارت کے 6 کھلاڑی اس کا شکار ہوگئے تھے،ویسٹ انڈیز ٹیم کا آج ایسا میچ جاری ہے جسے جیتنا ضروری ہے،اس کے باوجود پلیئرز تبدیل کرکے میچ کھلایا جارہا ہے۔
پی ایس ایل 7 کا مکمل شیڈول،وقت،دن اور ٹائمنگ ساتھ
کورونا کا پی ایس ایل اور انڈر 19 ورلڈ کپ پر نیا حملہ،12 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت،دوڑیں لگ گئیں۔ادھر پی ایس ایل 7 کے کراچی کے ابئیو سیکیور ببل کے ہوٹل کے ملازمین میں کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی نے تمام عملہ تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔40 کے قریب ملازمین کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
اس ساری صورتحال کے بعد جمعہ کو پی سی بی اور پی ایس ایل حکام پر تھوڑی سکتی تھی،ہوٹل کے واقعہ کے بعد کھلاڑیوں میں پریشانی کی لہر ہے۔ذرائع کے مطابق 4 فرنچائزز کے 10 کھلاڑیوں ،آفیشلز،سپورٹ اسٹافکے کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔
ان حالات میں بھی پی سی بی حکام تمام میچز شیڈول کے مطابق کروانے کے لئے پرعزم ہیں۔کراچی میں ہوٹل والے واقعہ پر پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ ہوٹل کے سسٹم کو ایک بار پھر مانیٹر کیا جارہا ہے۔پی ایس ایل کے لئے تھوڑی تشویش ضرور ہوئی ہے،اس ضمن میں پی سی بی حکام میں مشاورت جاری ہے۔