کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب ایک ماہ کی دوری پر ہے،درمیان میں فروری کا ماہ حائل ہے۔4مارچ سے نیوزی لینڈ میں خواتین کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ شروع ہوگا۔گزشتہ دنوں اومی کرائون کورون کے سبب کیوی بورڈ نے اپنا انٹرنیشنل ہوم شیڈول تبدیل کیا تھا،اس میں متعدد ممالک کے خلاف میچز کو ایک سنٹر سے دوسرے سنٹر منتقل کیا گیا تھا،ایسے میں خواتین ورلڈ کپ کے حوالہ سے بھی تحفظات پائے جارہے تھے کہ یہاں بھی کچھ ایسا ہوگا۔درجن بھر ٹیموں کا ایونٹ متاثر ہوگا۔
دنیا کا محفوظ ملک نیوزی لینڈ کورونا سےمتاثر،جنوبی افریقا،آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تبدیل
جمعہ کو نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لئے 6 وینیوز مختص ہیں،وہاں شیڈول کے مطابق تمام میچزکھیلے جائیں گے۔اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔کرکٹ حلقوں اور آئی سی سی ایونٹ کے لئے یہ اچھی خبرہے۔اصل میں یہ ایونٹ گزشتہ سال ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے جنوبی افریقا،آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کے خلاف میچز شیڈول تبدیل کیئے ہیں۔ساتھ میں بھارتی ویمنز ٹیم کے دورے کو بھی ادھر سے ادھر کیا تھا۔خواتین ورلڈ کپ میں پاکستانی خاتون ٹیم بھی شامل ہے۔پاکستان ٹیم نے تاحال ایونٹ نہیں جیتا ہے۔نیوزی لینڈ میں جیتنا آسان امر نہیں ہوتا۔