| | | | | |

دنیا کا محفوظ ملک نیوزی لینڈ کورونا سےمتاثر،جنوبی افریقا،آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تبدیل

ولنگٹن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

کورونا سے دنیا کے محفوظ ترین ملک نیوزی لینڈ میں بھی کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے ہی ملک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خوف سے ہوم سیزن کا انٹرنیشنل شیڈول بدل کر رکھ دیا ہے،مقامات میں تبدیلی ہوگئی ہے۔اس طرح اس کے بھارت،جنوبی افریقا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کے مقامات میں رد وبدل ہوگیا ہے۔

ویلنگٹن میں شیڈول بلیک کیپس اور پروٹیز کا ٹیسٹ میچ ختم کرکے اسے بھی کرائسٹ چرچ منتقل کردیا گیا ہے،اس طرح اب دونوں ٹیسٹ میچز ہاگلے اوول میں ہونگے۔یہی نہیں بلکہ ولنگٹن کو 2 ٹی 20 میچزکی میزبانی سے بھی محروم ہونا پڑا ہے،آسٹریلیا کے خلاف مارچ میں شیڈول میچز وہاں سے منتقل کردیئے گئے ہیں۔یہ سب کورونا اور شہروں کی بدلتی ایڈوائزری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کا اعلان،ویرات کوہلی دوسرے کپتان کے انڈر اسکواڈ کا حصہ

نئے شیڈول کے مطابق بلیک کیپس اور جنوبی افریقا کے دونوں ٹیسٹ میچزہاگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہونگے۔تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کوئنز ٹائون میں ہونگے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچزکی سیریز اب نیپیئر میں کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کا ایک ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ بے اوول میں ہوگا،آخری 2 ون ڈے میچز ہملٹن میں ہونگے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ  جو کہ مارچ میں شیڈول ہے،وہ اپنے وقت پر کروانے کاعزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *