سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی لائن اپ ایک ایسے روز میں مکمل ہوئی ہے جب آسٹریلیا میں کووڈ اٹیک بڑھتا جارہا ہے۔بگ بیش لیگ کے آج 4 جنوری کے میچز ملتوی ہوئے ہیں،ان کو دوبارہ ری شیڈول کیا گیا ہے،ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں کووڈ سرایت کرگیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
اس کے باوجود ایشز شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔سیریز کا چوتھا میچ کل صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔5 جنوری سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچز کے لئے دونوں ممالک نے اپنے پتے شو کردیئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کو شکست کا خطرہ،بنگلہ دیش تاریخی فتح کے قریب
آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ییڈ کی جگہ عثمان خواجہ شامل ہونگے۔انہیں اگست 2019 کے بعد پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔باقی وہی ٹیم ہوگی جس نے میلبورن کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ جیتا تھا۔
ادھر انگلینڈ نے بھی ایک تبدیلی کے ساتھ اپنی 11 رکنی سائیڈ فائنل کردی ہے،انہوں نے بھی ایک تبدیلی کی ہے۔سٹورٹ براڈ کو اولی رابنسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔ایم سی جی انگلینڈ کے لئے دیگر سنٹرز کے مقابلہ میں زیادہ بہتر ہے۔56 میں سے 22 میچز کھیلے ہیں،میچ کی شام پچ پر گھاس موجود تھی لیکن اسے کچھ صاف کیا جائے گا۔بیٹنگ کے لئے قدرے سازگار ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق پانچوں روز بارش کا امکان ہے۔