ممبئی،دبئی،اسلام آبادکرک اگین رپورٹ
Image by ICC
بھارتی ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے سبکدوش ہونے والے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔گزشتہ دنوں ٰیہ خبریں عام رہی ہیں کہ رائٹ ہینڈ پیسر جنوبی افریقا سیریز سے اپنا نام واپس لے رہے ہیں لیکن منگل کی شب یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جنوبی افریقا کا دورہ کریں گے،اس بات کی تصدیق بھارتی بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے کردی ہے۔
ویسے روہت شرما اور کوہلی کے بیچ کچھ ایسا چل رہا ہے،ایک روزہ قیادت کے لئے مقرر ہونے والے روہت شرما ٹیسٹ کے نائب کپتان بھی ہیں،وہ ٹیسٹ سیریز سے انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہین،اب سوال یہ ہوگا کہ وہ ایک روزہ ٹیم کے لئے سفر کریں گے۔
ادھر پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پشاور زلمی سے ناراض،اپنا راستہ الگ کرنے والے کامران اکمل کو منالیا گیا ہے۔وکٹ کیپر بیٹر سی کیٹگری میں ہونے پر شدید برہم تھے،اب کہا گیا ہے کہ فرنچائز اور قومی کرکٹر میں معاملات طے پاگئے ہیں۔وہ زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
ادھر سری لنکا کے سابق کپتان رانا ٹنگا نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ ڈالا ہے۔عمران خان کو لکھے گئے خط میں جہاں انہوں نے اپنے شہری کی سیالکوٹ میں ہلاکت پرافسوس کیا ہے،وہاں پاکستان اور عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے کہ دونوں نے انصاف کے لئے سخت ترین اقدامات اٹھائے،امید ہے کہ انصاف ہوتا دکھائی دے گا۔
بابر اعظم اپنی ورلڈ نمبر ون پوزیشن کے خود ہی دشمن،مسلسل دوسری ناکامی،عجب آئوٹ
ورلڈ کپ 1996 کے فاتح کپتان نے یہ بھی لکھا ہے کہ کرکٹ کی طرح عمران خان کا بطور وزیر اعظم جذبہ اور احساسات غیر متزلزل ہیں،وہ نہایت کامیابی سے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی انگلینڈ کے پلیئرز انٹری دے رہے ہیں۔کومیلا وکٹورینز کے لئے انگلینڈ کے آل رائونڈر معین علی کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والا ایونٹ 4 مارچ 2022 سے شروع ہوگا۔افتتاحی میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 مارچ کو بے اوول میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلی سے پاکستان 8 مارچ کو سیڈن پارک میں ٹکرائے گا۔11 مارچ کو جنوبی افریقا،14 کو بنگلہ دیش،21 کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔24 کو انگلینڈ،26 کو نیوزی لینڈ سے میچ ہوگا
خواتین ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 اور 31 مارچ جب کہ فائنل 3 اپریل کو ہوگا۔پاکستان خواتین ٹیم کو ایونٹ کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔