نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کوہلی پھر ناکام،پھر ایک ڈرامہ،پاکستانی ٹیم میں کچھ کی سلیکشن۔آئی پی ایل میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ناکامی مسلسل جاری ہے۔آئی پی ایل 2022 کے میچ میں ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور بھی ہارگئی ہے۔ویرات کوہلی پھر لمبی اننگ نہ کھیل سکے۔وہ 20 رنزبناسکے۔ان کی ٹیم پنجاب کنگز سے ہارگئی۔کوہلی ربادا کی بال پر شاٹ کھیلتے بال کھڑی کرگئے،امپائر نے ناٹ آئوٹ قرار دےدیا،پنجاب کنگز ٹیم نے ریویو پر دکھادیا کہ الٹرا ایج ہوا ہے،بال گلوز کو لگی ہے۔اس کے بعد کوہلی کے ڈرامے بھی دیکھنے والے تھے۔
امریکی سازش میں شریک ایک ایک فرد کو جانتا ہوں،عمران خان کا اگلا قدم
پنجاب کنگز نے پہلے کھیل کر9 وکٹ پر 209 اسکور کئے۔لیام لونگسٹن 70 اور جونی بیئرسٹو 66 کرنے میں کامیاب ہوگئے۔جواب میں رائل چیلنجرز9 وکٹ پر 155 ہی اسکور بناسکی۔کوہلی 20 کے مہمان بنے۔طویل عرصے سے ان کی ناکامی کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے غیر یقینی حالات میں بھی از خود دورے کی دستبرداری سے انکار کردیا ہے،کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے اس سے بھی برے حالات میں دورے کئے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ خود فیصلہ کرے گا کہ اس نے سیریزکی میزبانی کرنی ہے یا نہیں۔اگر اس نے نیوٹرل مقام کا کہا تو ہم اس کی تجویز مان لیں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ ا س کے فوری بعد ایشیا کپ ہے،اس کا فیصلہ صرف پاکستان نے نہیں بھارت نے بھی کرنا ہے۔اس سے اور قبل اگلے ماہ آسٹریلیا نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے،۔بھارت اور آسٹریلیا پاکستان کی طرح کے فیصلے نہیں کریں گے،اپنی مرضی ناپیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پاکستانی کیمپ میں حارث سہیل اورزمان خان کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ادھر پی سی بی نے اپنے چیئرمین رمیز راجہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں،اس میں کوئی چونکادینے والی بات نہیں ہے۔
حال ہی میں شادی کرنے والی پاکستانی کھلاڑی کائنات امتیاز نے جم میں واپسی کرلی ہے،اس کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔