سنچورین٫کابل٫سڈنی ۔کرک اگین
ویرات کوہلی کے لئے ایک اور سال بنا سنچری کے تمام ہونے کو ہے۔سنچورین میں جاری پہلے ،سال کے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سیٹ ہوجانےکےبعد بھی وہ چلے گئے۔ان کی مایوسی قابل دید تھی۔
بھارتی اننگ پر کوئی دباؤ نہ تھا۔بھارتی کپتان 35 پر سیٹ تھے۔مجموعہ 2 وکٹ پر 203 ہوگیا تھا۔آخری سیشن کا کھیل تھا۔کوہلی ربادا کے ٹریپ میں آگئے۔35کے انفرادی اسکور پر وہ تیسری سلپ میں کیچ دے گئے۔2019میں آخری سنچری بنانے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر کے پاس اب بمشکل دوسری اننگ بچی ہے۔
ادھر افغانستان کے نوین الحق نے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کواطلاع کر دی ہے کہ وہ اس ایونٹ کے لئے پاکستان نہیں آئیں گے۔گلیڈی ایٹرز کے لئے جھٹکا ہے
شاداب خان کو آج بھی بیش لیگ میں اسکواڈ جوائن کرنے کے باوجود نہیں کھلایا گیا۔سڈنی سکسرز کو ان کے کووڈ ٹیسٹ اور ضروری کلیئرنس کا انتظار ہے۔