| | | | | | | | | |

کوہلی کی تنزلی جاری،کرکٹر ریٹائر،جوہانسبرگ میچ کی اپ ڈیٹ،وقار کا سوال

 

کرک اگین

آئی سی سی نے بدھ کو نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔پلیئرز میں پیٹ کمنز بائولنگ کے بادشاہ ہیں۔پہلا نمبر برقرار ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔جسپریت بمراہ ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔مچل سٹارک کے ساتھ اسی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بیٹنگ میں مارنوس لبوشین پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔جوئے روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔بابر اعظم 8 ویں اور ویرات کوہلی 9 ویں نمبر پر ہیں۔

ادھر سری لنکا کے راجا پکاسا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کر لی ہے۔30 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی وجہ فیملی معاملات ہیں جو اپنی جگہ حیران کن بات ہے۔

ادھر وقار یونس نے وسیم اکرم  کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے سوال کیا ہے کہ اندازا لگائو کہ کیا بڑا ہونے والا ہے۔فینز کو سسپنس میں ڈال دیا ہے۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے جارحانہ اٹیک کردیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف اس نے دوسری اننگ میں تیز آغاز کیا۔آخری اطلاعات تک اس نے 3 وکٹ پر 162 اسکور بنالئے تھے۔اجنکا رہانے 58 اسکور کرگئے۔پجارا بھی ففٹی کرچکے تھے۔انڈین برتری 136 اسکور کی ہوچکی ہے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *