لاہور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کپتان کا بھی فیصلہ کن معرکہ کے لئے اہم اعلان،ٹاس کس کا، ٹیم کیا۔پاکستان نے بھی لاہور ٹیسٹ کے ھی فیصلہ کن معرکہ کے لئے اہم اعلان،ٹاس اور ٹیم کی معلومات۔پاکستان نے بھی لاہور ٹیسٹ کے لئے اپنی ٹیم فائنل کرلی ہے۔کپتان کہتے ہیں کہ پچ میں تھوڑا ٹرن لگ رہا ہے،یہ اسپنرز کو مدد دے گی۔اس طرح پاکستانی ٹیم میں بھی 2 اسپنرز کھیلتے نظر آئیں گے۔
لاہور میں فیصلہ کن جنگ،کپتان کے حریف کے تمام پتے ظاہر،ٹیم سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ پچ غیر ملکی کیوریٹر کی مدد سے بنائی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس پچ میں سفیدی کے ساتھ گھاس کی ہلکی ملاوٹ دکھائی دیتی ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ پچ پیسرز کے لئے بھی مددگار ہوگی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کپتان نے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور کی یہ پچ کراچی پچ سے مختلف ہوگی۔
کرک اگین اگر اس کا تجزیہ کرے تو ایسا لگتا ہے کہ اس میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔چوتھی اننگ میں اسپنرز کو مدد مل سکے گی۔اس طرح آخری بیٹنگ کرنے والی ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے۔
کراچی ٹیسٹ کے بعد جب آسٹریلیا نے دورہ پاکستان چھوڑنے کی دھمکی دی
خیال ہے کہ لاہور ٹیسٹ کا ٹاس پاکستانی کپتان بابر اعظم جیت سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے میچز میں سے 2 کا فیصلہ ہوا۔آسٹریلیا 7 وکٹ اور پاکستان 9 وکٹ سے جیتا تھا۔مطلب چوتھی اننگ میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی یا یوں کہہ لیں کہ آخری بیٹنگ والی ٹیم دونوں میچز جیتی تھی۔
لاہور کا ٹاس کس کا ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے لاہور کے گزشتہ تمام میچزکو پڑھاجائے،اس کی ترتیب دیکھی جائے تو اس بار ٹاس کا سکہ پاکستان کے حق میں گرسکتا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں بھی تبدیلی کا امکان کم ہے۔آسٹریلیا ٹیم بھی کوئی تبدیلی نہیں کررہی ہے۔