راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پورا دن ہوٹل میں گزرا۔راولپنڈی کی بارش کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹریننگ کیمپ منسوخ کر دیئے تھے۔
کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جیسا وقت گزارا۔سو گزارا۔اظہر علی نے دکھا بھی دیا اور بتابھی دیا۔
کمرے لیٹے اظہر علی بیڈ سے اترتے کہتے ہیں کہ موسم تو آج بڑا آئیڈیل ہے لیکن کرکٹ کے لئے نہیں۔بارش میں کھیل ممکن نہیں ہوتا۔یہ کہتے چلتے ہیں اور ہلکا سا پرفیوم چھڑکتے ہوئے کہتے ہیں کہ اچھا باہر چل کر روٹی کھاتے ہیں۔
اس دوران چلتے ہوئے دائیں ہاتھ کے سینئر بیٹر کہتے ہیں کہ بڑی سیریز ہے۔بڑا دبائو بھی ہوتا ہے۔ایک روز قبل باڈی اور ذہن پر بوجھ تو آ تا ہے لیکن ہم اپنے آپ کو تھنڈا اور پرسکون رکھتے ہیں۔یہ ضروری بھی ہوتا ہے۔
اظہر علی یہ باتیں کرتے ہوٹل روم سے بالکونی اور خوبصرت ہال سے گزرتے ڈائنگ ہال کی جانب بڑھتے ہیں تو وہاں کوئی نہیں ہوتا۔
سٹار بیٹر خود سے کہتے ہیں کہ یہاں تو کوئی نہیں۔لگتا ہے کہ میں پہلے آگیا ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کھانا جلد کھالوں تاکہ رات کو جلدی بھوک لگے۔رات کا کھانا جلد ہضم ہو۔جلدی سویا جاسکے۔
اسی دوران فواد عالم آگئے۔وہ ان سے لڑنے لگے کہ مجھے بتائے بغیر کیوں آگئے۔میں انتظار کرتا رہا کہ ایک ساتھ کھانا کھائیں گے۔جوں جوں میچ قریب آرہا ہے آپ دور ہورہے ہو۔
اظہر علی نے اس موقع پر بتایا کہ فواد میرا بہت خیال رکھتا ہے بلکہ میری مسز نے اسے میرے خیال رکھنے پر مامور کیا ہوا ہے۔اس کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔
اظہر نے یہ بھی بتایا کہ میں یہ وہ کھانا نہیں کھارہا جو اظہر علی کھایا کرتا ہے۔یہاں بہت خیال کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔