پالے کیلے،کرکاگین رپورٹ
Twitter Image
آئی لینڈرز نے کینگروز کو جکڑلیا،حیرت انگیز طور پر ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو ٹی 20ا نٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹ سے ہرادیا۔اس طرح آسٹریلیا کا سری لنکا میں وائٹ واش کرنے کا خوب بکھر گیا ہے۔
ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے وآخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر176 اسکور بنائے۔اننگ میں کوئی ففٹی نہیں تھی۔ڈیوڈ وارنر کے 39،سٹیون سمتھ کے کے 37 اور ماکوس سٹوئنز کے 38 رنزنمایاں تھے۔تھکشانا نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
ملتان،ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اہم رکن ہسپتال،پولیس نے لاک ڈائون کردیا
جوابی اننگ میں سری لنکا نے ہدف صرف ایک بال قبل 6 وکٹ پرپورا کرلیا،خاص بات کپتان ڈسون شنوکا کی جارحانہ اور سفاک اننگ تھی،انہوں نے 25 بالز پر 54 ناقابل شکست رنزبنائے۔4 چھکے اور 5 چوکے بھی ساتھ تھے۔
سری لنکا کا دوسرا کمال یہ تھا کہ 6 وکٹیں 108 پر گرچکی تھیں اور جیت کے لئے26 بالز پر69 رنزبنانے تھے جو 25 گیندوں پر پورے ہوگئے۔ہیزل ووڈ اور سٹوئنز کی 2،2 وکٹیں رہیں۔
آسٹریلیا نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔شنکا پلیئر آف دی میچ اور ایرون فنچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اب دونوں ممالک ایک روزہ سیریز کھیلیں گے۔