کولمبو،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کرکٹ سیریز کے لئے سری لنکا نے بڑا ہتھیار منتخب کرلیا ہے۔اس طرح کینگروزکے شکار کے لئے آئی لینڈرز نے اپنے ملک میں جال بچھالیا ہے۔کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنے پرانے کھلاڑی لاستھ ملنگا کی خدمات دوبارہ حاصل کرلی ہیں۔
آئی لینڈرز میں کینگروز اترچکے ہیں،اب اپنے ہتھیاروں کو پالش کریں گے۔ایسے میں سری لنکا نے میزبان ہونے کے طور پر اپنی طاقت بڑھالی ہے۔لاستھ ملنگا سے کون واقف نہیں ہے۔وہ خطرناک بائولر رہے ہیں۔
رائٹ ہینڈ پیسر نے اپنے وقت میں ٹی 20 فارمیٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں ڈیٹھ اوورز میں اپنی پہچان بنارکھی ہے۔سری لنکا کے لئے اہم بات یہ ہے کہ وہ بائولرز کی کوچنگ کریں گے۔انہیں بائولنگ سٹریٹیجی کوچ رکھا ہے۔
ملتان میں سخت سکیورٹی کا فیصلہ،بنگلہ دیش کا نیا ٹیسٹ کپتان نامزد
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کے شروع میں سری لنکا نے آسٹریلیا کادورہ کیا تھا،تب بھی سری لنکا بورڈ نے ان کی اسی صورت میں خدمات حاصل کی تھیں،ٹیم 5 میچزکی سیریز 1-4 سے ہارگئی تھی۔
اب چونکہ اپنے ملک میں سیریز ہے،اس لئے ملنگا کی موجودگی دوبارہ فائدہ دے سکتی ہے۔دونوں ممالک کے خلاف ٹی 20 سیریز7 جون سے کولمبو میں شروع ہوگی۔اس کے بعد ایک روزہ کرکٹ کے میچز ہونگے۔ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔