کولمو،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کینگروز کے پر کٹ گئے،آئی لینڈرز کی مسلسل تیسری جیت،سیریز بھی اڑالی۔کینگروز کے پر کٹ گئے،اڑان سے معذور۔آئی لینڈرز کے جال میں بری طرح جکڑے گئے۔سری لنکا نے آسٹریلیا کو مسلسل تیسری شکست دے کر 5 میچزکی سیریز اپنے نام کرلی ہے،آخری میچ ابھی بھی باقی ہے۔
سری لنکا نے تاریخ رقم کردی ہے کہ آسٹریلیا کو مسلسل 3 ایک روزہ میچزمیں ہرایا۔آسٹریلیا کی 2020 سے ایشیا میں مسلسل تیسری ون ڈے سیریز شکست ہے۔2020 میں بھارت،2022 میں پاکستان اور اب سری لنکا میں یہ ہارے ہیں۔ادھر سری لنکا نے 20 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف باہمی سیریز جیتی ہے۔
انگلینڈ جانے والے بھارتی اسکواڈ سے اہم کھلاڑی کیوں نکالا گیا
منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم 259 رنزکے تعاقب میں مشکلات کا ہی شکار رہی۔ڈیوڈ وارنر کی مزاحمت کے باوجود ساتھی کھلاڑی بدحواسی کا شکار رہے ہیں۔ایک موقع پر 4 وکٹ پر 189 اسکور تھا کہ 200 سے قبل 3 وکٹیں گرنے کے بعد حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے۔ڈیوڈ وارنر یوں بدقسمت رہے کہ 99 کے انفرادی اسکور پر وہ باہر ہوگئے۔کپتان ایرون فنچ صفر پر گئے۔مچل مارش 26 کرسکے۔مارنوس لبوشین14 اور ایلکس کیری 19 کرسکے۔پیٹ کمنز نے 9 ویں نمبر پر بیٹنگ کرکے 35 رنزکی قیمتی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کو آخری اوور میں 19 رنزکی درکار تھے،آخری بال پر 5 رنزکی ضرورت تھی۔سری لنکن بائولر سناکا نےمیتھیو کو آخری بال پر بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو4 رنزکی جیت دلوادی۔کرونا رتنے،ڈی سلوا اورویداراسے نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھلایا،اس نےاسالانکا کی شاندار سنچری کے باعث 258 رنزبنائے،سری لنکن بھی پورےا وورز نہ کھیل سکے۔اسالنکا نے110 رنزکی اننگ کھیلی۔پیٹ کمنز اور مچل مارش کے ساتھ میتھیو کونمین نے بھی 2،2 وکٹیں لیں۔