کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
کیویز پکڑے گئے،ویسٹ انڈیز نے پرکترکر کچھ اپنی بھی کرلی۔نیوزی لینڈ مسلسل تیسری بار پہلے کھیل کر ٹریپ ہوگیا،لمبے اسکور کے جال بننے کا پلان گلے پڑا۔نتیجہ میں کیوی ٹیم کلین سوئپ کرنے میں ناکام ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے تیسرا ٹی 20 میچ 8 وکٹوں سے جیت کر وائٹ واش کا تاج تار تار کردیا۔
کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے حسب سابق ٹاس جیت کر پہلے بازی کا پلان بنایا،وہ یوں زیادہ کامیاب نہ ہوا کہ اننگ 7 اوورز میں 145 رنز تک محدود ہوگئی۔مارٹن گپٹل 15،ڈیون کونوے 21،مچل سینٹنر 13 اور کپتان کین ولیمسن 27 بالز پر صرف 24 رنزکرسکے۔گلین فلپ نے 26 بالز پر 41 رنزکی اننگ کھیلی،نہ وکٹیں جلدی گریں اور نہ ہی کوئی بڑا مسئلہ تھا۔ویسٹ انڈین بائولرز نے نپی تلی بالز کیں۔
نیوزی لینڈ سے بھی ویسٹ انڈیز کو شکست
اوڈین سمتھ نے 29 رنز دے کر 3 اور عقیل حسین نے 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے اس کے الٹ بلے بازی کی اور اوپننگ وکٹ پر سنچری شراکت مکمل کی،کیویز کو 102 کے مجموعہ پر پہلی وکٹ برینڈن کنگ کی ملی جو 53 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔دوسرے اوپنر شمرا بروکس اور کپتان نکولس پورن نے اسکور آرام سے پورا کیا۔میزبان ٹیم نے ہدف 6 بالیں قبل 2 وکٹ پر پوراکرکے میچ 8 وکٹ سے جیتا۔شمرا بروکس 56 اور پورن 27 رنز پر ناقابل شکست آئے۔