دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی خوش فہمیاں دور ہونے لگی ہیں،پہلے وارم اپ میچ میں اسے آسٹریلیا نے شکست فاش دے دی،دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے 159 رنز کا ہدف 1 بال قبل 7 وکٹ پر پورا کرکے میچ 3 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا ہے۔
کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 158 رنزبنائے تھے،اننگ کی خاص بات کپتان کین ولیمسن کے 37،ڈیرل مچل کے 33 اور مارٹن گپٹل کے 30 رنز تھےجمی نشام نے آخر میں 18 بالز پر 13 رنز بٹور کر اس ٹوٹل ےک لے جانے میں مدد فراہم کی۔آسٹریلیا کے کین رچرڈسن نے 24 رنزکے عوض 3 اورایڈم زمپا نے 17 دے کر 2 وکٹیں لیں،اس طح یہ ایک فائٹنگ اسکور تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،96 پر ٹیم فارغ،2وارم اپ میچز کی بهی اپ ڈیٹ
آسٹریلیا کی اننگز میں میتھیو ویڈ اورڈیوڈ وارنر کے صفر پر آئوٹ ہونے کےباوجود بھی سٹیون سمتھ نے 35 رنزبنائے۔ایرون فنچ اورمچل مارش نے 24،24 رنزبنائےمارکوس سٹوئنس نے28 رنزبنائے،آسٹریلیا نے بھی ہدف 7 وکٹ پر پورا کیا،جب جب کہ ایک بال باقی تھی۔
نیوزی لینڈ کےمچل سنٹنر نے22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں لیکن یہ کارکردگی ناکافی رہی۔یاد رہے کہ دن کے ابتدائی وارم اپ میچز میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 41 اور پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے ہرادیا،بھارت اور انگلینڈ میچ کی خبر تھوڑی دیر میں کرک اگین پر۔